بین الاقوامی

Plane Crashes : امریکہ میں بڑا طیارہ حادثہ، انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اڑان بھرتے ہی کارگو طیارہ ہوا کریش، 4 ہلاک، 11 زخمی

واشنگٹن: امریکہ کی ریاست کینٹکی میں ایک دل دہلا دینے والا فضائی حادثہ پیش آیا، جب لوئیس ولے محمد علی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد ایک یو پی ایس کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے کے بعد پیش آیا، جب یو پی ایس کی فلائٹ نمبر 2976، جو ہوائی کے ہونولولو کے ڈینئیل کے اِناؤئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہو رہی تھی، ٹیک آف کے چند ہی لمحوں بعد زمین سے ٹکرا گئی۔ طیارے کے زمین پر گرنے کے ساتھ ہی زبردست دھماکہ ہوا اور آگ کی بھڑک اٹھنے سے اردگرد کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

وفاقی ہوابازی انتظامیہ (ایف اے اے) کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں تقریباً ڈھائی لاکھ گیلن ایندھن موجود تھا، جس کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی اور ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں خاصی دشواری پیش آئی۔ آگ کے شعلے کئی فٹ بلند دکھائی دے رہے تھے، جبکہ آس پاس کی سڑکیں بند کر دی گئیں۔

ایف اے اے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’’یو پی ایس کا ایم ڈی-11 طیارہ لوئیس ولے ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کے ساتھ مشترکہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں‘‘۔ ایف اے اے کے مطابق این ٹی ایس بی اس واقعے کی مرکزی تحقیقات کی ذمہ داری سنبھالے گا۔

لوئیس ولے ایئرپورٹ کے ترجمان جوناتھن بیوین نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک چار اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ کم از کم 11 افراد زخمی ہیں جنہیں مقامی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ ایک انتہائی افسوسناک سانحہ ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے کو ہٹانے اور آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں‘‘۔ حادثے کے بعد لوئیس ولے محمد علی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تمام پروازیں منگل کی رات منسوخ کر دی گئیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی آئندہ پروازوں کے شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

10 minutes ago

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

1 hour ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

1 hour ago