قومی

Chhattisgarh Train Accident : چھتیس گڑھ ٹرین حادثہ، وزیراعلیٰ وِشنو دیو سائی نے مہلوکین کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا کیا اعلان

رائے پور (چھتیس گڑھ): چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ وِشنو دیو سائی نے بلاس پور میں پیش آئے دردناک ٹرین حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جس میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے جان گنوانے والے افراد کے لواحقین کے لیے پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے پچاس ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

رائے پور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وِشنو دیو سائی نے کہا کہ ’’آج بلاس پور کے قریب ایک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ اطلاع کے مطابق پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ بچاؤ اور راحت کا کام جاری ہے۔ یہ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ کو پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ زخمیوں کا مفت علاج کیا جائے گا اور انہیں پچاس ہزار روپے اضافی مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی‘‘۔

حادثے کے مقام پر کلئیرنس اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق، ایک مین لائن الیکٹرک ملٹی پل یونٹ (ایم ای ایم یو) ٹرین بلاس پور ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں شدید جانی نقصان ہوا۔ ادھر، ریاست کے نائب وزیراعلیٰ ارون ساؤ نے کہا کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے اے این آئی سے گفتگو میں بتایا کہ ’’یہ ایک بدقسمت حادثہ ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کر کے علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ میں ان اہلِ خانہ سے تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری جاری ہے‘‘۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس رہنما بھوپیش بگھیل نے واقعے کو ’’انتہائی المناک‘‘ قرار دیا اور حکومت پر طنز کیا کہ وہ عوامی سلامتی کے بجائے کوئلے کی ترسیل پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’بلاس پور کا ٹرین حادثہ بہت دردناک ہے۔ حکومت صرف کوئلہ ڈھونے میں مصروف ہے، جس کی وجہ سے لوگ اپنی جان گنوا رہے ہیں۔ آج انسانی جان کی قیمت کوئلے سے بھی کم ہو گئی ہے‘‘۔

اس حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور کم از کم 16 زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ریلوے اور ریاستی حکام نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی تفصیلی جانچ کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

25 minutes ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

31 minutes ago

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

1 hour ago

Rahul Gandhi at Press Conference: وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک کو سزا دلوائیں گے، پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کا اعلان

راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

3 hours ago