قومی

PM Modi Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر پی ایم مودی اورامت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں خدمات کو سراہا

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے صدر چراغ پاسوان کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے فوڈ پروسیسنگ کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے پاسوان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کسانوں کو فائدہ پہنچانے اور ہندوستان کو خود کفیل بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں چراغ پاسوان کو یوم پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی طویل اور صحت مند زندگی کی کامنا کی۔

پی ایم مودی نے لکھا، ’’مرکزی کابینہ کے وزیر شری چراغ پاسوان جی کو یوم پیدائش کی دلی مبارکباد۔ وہ فوڈ پروسیسنگ کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے قابل ستائش کوششیں کر رہے ہیں۔ ان کی یہ کوششیں خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گی اور ہمارے کسانوں کو بھی فائدہ پہنچائیں گی۔ ان کی طویل اور صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘

امت شاہ نے بھی دی مبارکباد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی چراغ پاسوان کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں غذائی تحفظ اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں پاسوان کے تعاون کو سراہا۔ امت شاہ نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، ’’مرکزی وزیر شری چراغ پاسوان کو یوم پیدائش کی دلی مبارکباد۔ مودی جی کی قیادت میں آپ غذائی تحفظ اور فوڈ پروسیسنگ کی سمت میں قابل ستائش کام کر رہے ہیں۔ میں خدا سے آپ کی اچھی صحت اور طویل عمر کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

پٹنہ میں کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ منایا جشن

دوسری جانب چراغ پاسوان نے بہار کے پٹنہ میں پارٹی کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ اپنی یوم پیدائش منائی۔ اس موقع پر انہوں نے کیک کاٹا اور مبارکباد دینے کے لیے جمع ہونے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے آنجہانی والد رام ولاس پاسوان کو یاد کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے مشکل وقت میں ساتھ دینے کے لیے اپنی والدہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پارٹی کو مضبوط بنانے میں کارکنوں اور رہنماؤں کے کردار کو بھی سراہا۔ چراغ پاسوان نے کہا، ’’میں اپنے خاندان، پارٹی کے ہر کارکن اور ہر رہنما کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے پارٹی کو آج کے مقام تک پہنچانے کے لیے دن رات محنت کی۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Amit Shah Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر وزیر داخلہ امت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاوم کو سراہا

وزیر داخلہ امت شاہ نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

15 minutes ago

PM Modi Invites Tourists: وزیر اعظم مودی نے ایکتا نگر کے رین فاریسٹ اور اسکائی واک سے لطف اندوز ہونے کی اپیل کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو گجرات کے ضلع نرمدا کے ایکتا نگر میں…

2 hours ago