قومی

PM Modi Bihar Visit: وزیر اعظم مودی 20 جون کوبہار میں آر جے ڈی کے گڑھ سیوان میں عوامی ریلی سے کریں گے خطاب، جانیے کیا ہے اس دورے کی سیاسی اہمیت؟

وزیر اعظم نریندر مودی 20 جون کو ایک ریلوے تقریب میں شرکت کے لیے بہار کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں وہ بہار کے ضلع سیوان میں ایک عوامی ریلی سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کی اس ریلی کو نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے، کیوں کہ سیوان کو آر جے ڈی کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے اور بہار کا یہ ضلع ایک قابل ذکر مسلم اور یادو ووٹر بیس ہے۔

آر جے ڈی کے گڑھ میں لالو یادو کو بنا سکتے ہیں نشانہ

واضح رہے کہ سیوان اور ملحقہ اضلاع گوپال گنج اور چھپرا سیاسی طور پر این ڈی اے کے لیے اہم ہیں۔ توقع ہے کہ مودی کے خطاب میں آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کو نشانہ بنایا جائے گا، خاص طور پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصویر ان کے پیروں کے قریب لگانے پر ایک تنازعہ کے بعد۔ دی نیو انڈین ایکسپریس نے سیاسی مبصر آر کے ورما کے حوالے سے کہا کہ ’’نریندر مودی سیوان میں این ڈی اے کے حق میں دلت ووٹوں کو پولرائز کرنے کی کوشش میں اس معاملے پر آر جے ڈی کو نشانہ بنانے کا موقع نہیں گنوائیں گے، جہاں 45 فیصد دلت آبادی ہے۔‘‘

ذت پر مبنی مردم شماری اور وقف پر بھی کر سکتے ہیں بات

دریں اثنا این ڈی اے کے ایک لیڈر نے کہا کہ ’’وزیر اعظم کے ذات پر مبنی مردم شماری پر بولنے کا بھی قوی امکان ہے، جس کے لیے ان کی حکومت نے کچھ دن پہلے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعظم اس بات پر بھی روشنی ڈال سکتے ہیں کہ نیا وقف قانون کس طرح اقتصادی طور پر کمزور مسلم خواتین اور خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔‘‘

9 ہزار کروڑ سے زیادہ کے منصوبوں کا کریں گے اعلان

واضح رہے کہ اس دورے پر وزیر اعظم پاٹلی پترا سے گورکھپور تک کی ایک وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس کے علاوہ وہ سیوان میں تقریباً 9,519 کروڑ کے منصوبوں کا افتتاح کرنے اور سنگ بنیاد رکھنے والے ہیں۔ چوں کہ سیوان ہندوستان کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کی جائے پیدائش ہے، اس لیے امکان ہے کہ وزیر اعظم اس تاریخی تعلق کو بھی عوام کے ساتھ جذباتی رابطہ قائم کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

31 minutes ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

49 minutes ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

55 minutes ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

1 hour ago

Ranji Trophy 2026-27: رنجی ٹرافی، بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا پھر چلا جادو، سمرن کی سنچری، راہل اور یشسوی فلاپ

محمد شامی نے رنجی ٹرافی 27-2026 میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

2 hours ago