قومی

Air India: احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد ایئر انڈیا کا بڑا فیصلہ، کمپنی اپنی بین الاقوامی پروازوں میں کرے گی 15 فیصد کمی

احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد ایئر انڈیا نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ اپنے وائڈ باڈی طیارے کے ذریعے چلنے والی بین الاقوامی پروازوں میں 15 فیصد کمی کرے گی۔ یہ کمی 20 جون تک نافذ رہے گی اور کم از کم جولائی کے وسط تک جاری رہے گی۔ ایئرلائن نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’یہ قدم ہمارے پاس محفوظ طیاروں کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاکہ کسی بھی غیر متوقع رکاوٹ کو بروقت حل کیا جا سکے۔‘‘

بین الاقوامی پروازوں میں اس لیے کی گئی ہے کمی

یہ فیصلہ ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 171 کے حالیہ حادثے کے بعد لیا گیا ہے، جس میں 241 مسافروں اور عملے کے ارکان کی المناک موت ہو گئی تھی۔ ایئر لائن نے کہا کہ یہ کمی آپریشنز میں استحکام کو برقرار رکھنے، بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے اور مسافروں کے مسائل کو کم کرنے کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔

ایئر انڈیا نے اس فیصلے سے متاثر ہونے والے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پیشگی اطلاع دی جائے گی اور متبادل پروازوں میں جگہ دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ مسافر بغیر کسی اضافی چارج کے اپنا سفر دوبارہ ترتیب دے سکتے ہیں یا ٹکٹ کی مکمل رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

جلد جاری کیا جائے گا بین الاقوامی پروازوں کا نیا شیڈول

ایئر لائن نے کہا کہ 20 جون سے نافذ ہونے والی بین الاقوامی پروازوں کا نیا شیڈول جلد شیئر کیا جائے گا۔ دریں اثنا ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا کے بوئنگ 787-8/9 طیاروں پر ’’انہانسڈ سیفٹی انسپیکشن‘‘ کو لازمی قرار دیا ہے۔ کل 33 میں سے 26 طیاروں کا معائنہ کیا جا چکا ہے اور انھیں سروس کے لیے منظوری دے دی گئی ہے۔ آنے والے دنوں میں باقی طیاروں کا معائنہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ایئر انڈیا نے یہ بھی کہا کہ بوئنگ 777 طیاروں کی اضافی حفاظتی جانچ بھی کی جائے گی اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رہے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

1 hour ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

2 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

2 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

2 hours ago