آپریشن سندور کی وضاحت کے لیے دنیا بھر میں بھیجے گئے کل جماعتی وفود جلد ہی ملک لوٹنے والے ہیں اور جے پانڈا کی قیادت والا وفد سب سے پہلے کل دہلی پہنچے گا۔ دریں اثنا ذرائع کےمطابق وزیر اعظم نریندر مودی واپس آنے کے بعد تمام وفود کے اراکین سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم کی وفود کے اراکین سے یہ ملاقات 9 یا 10 جون متوقع ہے۔
اس ملاقات کے دوران یہ وفود پی ایم مودی کو عالمی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی اپنی بات چیت سے آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم سے پہلے یہ وفود وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔ جے پانڈا کی قیادت والی ٹیم کے ساتھ وزیر خارجہ کی میٹنگ کل ہی دوپہر 2.30 بجے ہوگی۔
دنیا بھر میں ہندوستان نے بھیجے تھے سات وفود
جے پانڈا کی قیادت والے وفد نے سعودی عرب، بحرین، کویت اور الجزائر کا دورہ کیا ہے۔ وہیں شری کانت شندے کا وفد 6 جون کو شام 7.30 بجے جے شنکر سے ملاقات کرے گا، جو کہ 4 جون کی صبح دہلی پہنچنے والا ہے۔ وہیں سنجے جھا کی قیادت والا وفد 3 جون کو رات 9.30 بجے دہلی پہنچے گا اور اگلے ہی دن وزیر خارجہ کے ساتھ میٹنگ شامل ہونے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ آپریشن سندور کے تناظر میں دنیا بھر میں سات وفود بھیجے گئے تھے، جس میں پارٹی لائن سے ہٹ کر ہر پارٹی کے اراکین پارلیمان کو شریک کیا گیا تھا۔ ان وفود نے دنیا بھرکے ممالک کے سامنے آپریشن سندور کی وضاحت دینے کے ساتھ دہشت گردی میں پاکستان کے ہاتھ اور اس کے خلاف ہندوستان کی پالیسی کو پیش کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…
بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے…
مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…
ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…