مظفر پور میں لڑکی کے قتل پر غصہ کا ماحول
پٹنہ: بہار کے مظفر پور میں نو سالہ بچی کی عصمت دری اور قتل کا معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اس کو لے کر اپوزیشن حکومت پر تنقید کر رہی ہے۔ اس واقعہ کے خلاف یوتھ کانگریس نے پیر کے روز دارالحکومت پٹنہ میں ہلہ بول مارچ نکالا۔ یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب نے اس مارچ کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف نتیش کمار خود کو ’سوشاسن کمار‘ کہتے ہیں اور ان کی ناک کے نیچے دلت اور خواتین کا استحصال کیا جا رہا ہے، جو اس بات کو واضح کرتا ہے کہ بہار میں دلتوں اور پسماندہ طبقات کی بہنیں اور بیٹیاں بھی اس حکومت میں اب محفوظ نہیں ہیں۔ ’ڈبل انجن‘ والی حکومت میں نہ تو جرائم پر کنٹرول ہے اور نہ ہی بدعنوانی پر۔
انہوں نے کہا کہ غیر ذمہ دار نتیش-بی جے پی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے نو سالہ عصمت دری کی شکار دلت لڑکی کو موت کے منہ میں دھکیل دیا گیا۔
ریاستی صدر راجیش رام نے کیا برہمی کا اظہار
ریاستی کانگریس صدر راجیش رام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں دلتوں کی حالت مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے۔ قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی ہے۔ مجرم بے لگام ہو گئے ہیں، وہ جب چاہیں جرائم کر کے آسانی سے فرار ہو جا رہے ہیں۔
ریاستی انچارج کرشنا الاوارو نے کیا کہا؟
کانگریس کے ریاستی انچارج کرشنا الاوارو نے کہا کہ کڑھنی عصمت دری متاثرہ کی موت نے بہار حکومت کا مکروہ چہرہ دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’ڈبل انجن‘ لاچار حکومت میں دلتوں اور پسماندہ طبقات کو نہ تو تحفظ ملے گا، نہ علاج، نہ انصاف۔
’’متاثرہ خاندان کی لڑائی آگے بھی جاری رکھیں گے‘‘
یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر شیو پرکاش غریب داس نے کہا، ’’ہم یہیں نہیں رکیں گے۔ کانگریس کی ٹیم منگل کے روز متاثرہ خاندان سے ملاقات کرے گی اور ان کا دکھ بانٹے گی۔ متاثرہ خاندان کی لڑائی ہم آگے بھی جاری رکھیں گے، جب تک انصاف نہیں مل جائے۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…
وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…
ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…
یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…
وزیراعظم مودی کے نام لکھے گئے خط میں ماہر تعلیم اور ممتاز دانشور پروفیسر اخترالواسع…