قومی

PM Modi will give certificates to 11 lakh Lakhpati Didis: پی ایم مودی 25 اگست کو 11 لاکھ لکھ پتی دیدیوں کو دیں گے سرٹیفکیٹ اور ان کے ساتھ کریں گے بات

دیہی ترقی اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر  شیوراج سنگھ چوہان نے 25 اگست 2024 کو مہاراشٹر کے جلگاؤں میں وزیر اعظم  نریندر مودی کے پروگرام کے بارے میں آج نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ مرکزی وزیر مملکت  چندر شیکھر  پیماسانی  بھی میڈیا سے بات چیت کے دوران موجود تھے۔  چوہان نے بتایا کہ وزیر اعظم  نریندر مودی لکھ پتی دیدیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور نئی 11 لاکھ لکھ پتی دیدیوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیں گے۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم ایک ریوالونگ فنڈ – 2500 کروڑ روپے کا کمیونٹی انویسٹمنٹ فنڈ جاری کریں گے، جس سے 4.3 لاکھ اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جی)کے تقریباً 48 لاکھ اراکین کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیر اعظم 5000 کروڑ روپے کا بینک قرض بھی جاری کریں گے، جس سے 2,35,400  اپنی مدد آپ گروپوں(ایس ایچ جی)کے 25.8 لاکھ ممبران کو فائدہ پہنچے گا۔  چوہان نے یہ بھی بتایا کہ 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقریباً 30,000 مقامات یعنی ملک بھر کی ریاستی راجدھانیوں، ضلع ہیڈکوارٹر اور سی ایل ایف ورچوئل میڈیم کے ذریعے اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔

  شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ لکھ پتی دیدی وہ خواتین ہیں، جو سالانہ ایک لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کماتی ہیں۔ ان لکھ پتی دیدیوں نے نہ صرف اپنے خاندانوں کو غربت سے نکالا ہے ،بلکہ باقی معاشرے کے لیے بھی رول ماڈل بن رہی ہیں۔  چوہان نے بتایا کہ دیہی ترقی کی وزارت نے پہلے ہی ایک کروڑ لکھ پتی دیدیاں بنائی ہیں۔ اب ہمارا ہدف اگلے 3 سالوں میں3 کروڑ لکھ پتی دیدیاں بنانا ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ ان میں سے ایک سی آر پی نے 95 لکھ پتی دیدیاں بنائی ہیں۔

مرکزی وزیر  شیوراج سنگھ چوہان نے مزید کہا کہ وزارت نے ایس ایچ جی خاندانوں کو 1 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کی سالانہ آمدنی حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لیے ایک منظم عمل اپنایا ہے۔ اس میں قومی ریسورس پرسنز کی صلاحیت سازی ، پھر ہر ریاست میں ماسٹر ٹرینرز تیار کرنا شامل ہے۔ یہ ماسٹر ٹرینرز کمیونٹی ریسورس پرسنز (سی آر پی)کو بزنس پلاننگ، فنانسنگ اور کنورجنس کے عمل کی مزید تربیت دیتے ہیں۔ 3 لاکھ کمیونٹی ریسورس پرسنز ( سی آر پی) کا کیڈر، جنہیں کاروباری منصوبہ بندی اور ایس ایچ جی اراکین کی مہارت کی خصوصی تربیت دی گئی ہے، اس سلسلے میں بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ سی آر پی کو بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

11 hours ago