وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کی شام دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ آپ کو بتادیں کہ وزیر اعظم مودی پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایسے میں جی20سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جیسے ہی وزیر اعظم مودی کا قافلہ بی جے پی ہیڈ کوارٹر پہنچا تو پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا گیا۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا نے سب سے پہلے وزیر اعظم مودی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ اس موقع پر بی جے پی کے کارکنوں کی اچھی تعداد بھی نظرآئی۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور پارٹی کے دیگر رہنما بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پہلے سے ہی موجود تھے۔چونکہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کی لسٹ پر غور کرنا تھا۔ وزیر اعظم مودی سمیت بی جے پی کے سینئر لیڈر ایک بار پھر مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بارے میں بات کرنے کیلئے ہیڈکوارٹر میں آج جمع ہوئے۔جس دوران ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔
جی20سربراہی اجلاس کے بعد پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ہو رہا ہے۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے سرکردہ لیڈران مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ بی جے پی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ گزشتہ ماہ ہوئی تھی۔ جس کے بعد پارٹی نے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی ۔ بی جے پی نے مدھیہ پردیش کے لیے 39 اور چھتیس گڑھ کے لیے 21 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ اس سال کے آخر میں مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں حکمراں بی جے پی نے انتخابی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…