قومی

PM Modi to visit UAE: پی ایم مودی فرانس سے واپسی پر متحدہ عرب امارات کا کریں گے دورہ

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد 15 جولائی کو ابوظہبی جائیں گے جہاں وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر اور ابوظہبی کے حکمراں شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران پی ایم مودی اور محمد بن زید دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے توانائی، فوڈ سیکورٹی، دفاع سمیت مختلف شعبوں پر بات چیت کریں گے۔ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی 13-14 جولائی کو فرانس کے دورے پر جا رہے ہیں۔ فرانس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی ابوظہبی جائیں گے۔

یو اے ای کو جی۔20 میں خصوصی دعوت

بیان میں کہا گیا، “ہندوستان-یو اے ای جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ مضبوط ہو رہی ہے اور وزیر اعظم کا دورہ توانائی، تعلیم، ہیلتھ سیکٹر، فوڈ سیکورٹی، فنٹیک، دفاع اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں اسے مزید گہرا کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی کوشش کرے گی۔” بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی کا دورہ دونوں فریقوں کو عالمی مسائل پر تعاون پر بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرے گا، جو خاص طور پر سی او پی۔28  کی متحدہ عرب امارات کی صدارت اور  جی۔20 کی ہندوستان کی صدارت کے تناظر میں اہم ہے۔ متحدہ عرب امارات کو جی۔20 سربراہی اجلاس میں خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

باسٹیل ڈے کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے پی ایم 

بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی 13-14 جولائی کو فرانس کے دورے پر جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کا یہ دورہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ پی ایم مودی 14 جولائی کو فرانس میں باسٹیل ڈے کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس میں ہندوستانی فوج کے تینوں ونگز کا دستہ بھی حصہ لے رہا ہے۔

پی ایم کے لیے نجی عشائیہ کا ہوگا انتظام

وزارت خارجہ کے مطابق صدر میکرون وزیراعظم کے اعزاز میں سرکاری ضیافت کا اہتمام کریں گے اور ایک نجی عشائیہ کا بھی انتظام کریں گے۔ دونوں لیڈران کے درمیان مختلف موضوعات پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’وزیر اعظم مودی کا فرانس کے وزیر اعظم اور وہاں کے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے صدور سے بھی ملاقات کا پروگرام ہے۔‘‘ وزیر اعظم مودی الگ سے فرانس میں ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں، ہندوستانی اور فرانسیسی کمپنیوں کے سی ای اوز اور فرانسیسی معززین سے بھی بات چیت کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کا یہ دورہ اسٹریٹجک، سائنسی، علمی اور اقتصادی تعاون جیسے متنوع شعبوں میں مستقبل کے تعاون کو تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بہن کے خلاف معاملہ درج، یہاں جانئے 6 ارب ڈالر کی زمین سے متعلق وائرل پیغام کی حقیقت!

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

12 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

16 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

35 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

1 hour ago