Asaduddin Owaisi On Kanwar Yatra:کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اورحیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اتر پردیش کے کئی علاقوں میں کانوڑ یاترا کی وجہ سے گوشت کی دکانوں کے بند ہونے پرانتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے بدھ (12 جولائی) کو ٹویٹ کیا کہ اگر آپ سڑک پر نمازادا کرتے ہیں تو آپ پر ایف آئی آر درج ہوتی ہے، لیکن کانوڑ یاترا کے لیے گوشت کی دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔
اسد الدین اویسی نے کہا کہ مذہبی جذبات کے نام پر روزگار کا حق چھیننا شرمناک ہے۔ اسے یو سی سی سے جوڑتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی طنز کیا اور پوچھا کہ کیا ایک ملک میں دو قانون نہیں ہیں؟ آپ کی ‘یکساں شہریت’ کی بات منافقت ہے۔ اسد الدین اویسی نے اپنے ٹویٹ میں ایک نیوز آرٹیکل کا لنک بھی شیئر کیا ہے۔ اس میں گوشت کی دکانوں کو ڈھکا دکھایا گیا ہے۔ اس خبر کی سرخی ہے ’اتر پردیش میں کانوڑ یاترا کی وجہ سے گوشت کی دکانیں بند، یہ فیصلہ ہندو یاتریوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے بھی یونیفارم سول کوڈ کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ یو سی سی سے سب سے زیادہ نقصان ہندوؤں کو ہوگا۔ یکساں سول کوڈ سے ہندو بھائیوں کے بہت سے حقوق چھین لیے جائیں گے، جس میں شادی ایکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی اور مذہبی رسومات بھی شامل ہیں۔
بی جے پی رکن اسمبلی کا جوابی حملہ
اویسی کے اس بیان پر اب غازی آباد کے لونی اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی نند کشور گرجر نے جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کو اس کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ ان کا یہ بیان شرمناک ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17…
یورپی کمیشن کی صدر نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے…
سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…
وزارت خارجہ نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی نے شی جن پنگ سے ملاقات میں…
یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…
نئے کسٹمز معاہدے سے کلیئرنس میں تاخیر کم ہونے کی امید، اے ای او پروگرام…