بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے پیر کو کہا کہ 22 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی بہار کے گیا میں 12 ہزار کروڑ سے زیادہ کی اسکیموں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ انھوں نے مگدھ یونیورسٹی کیمپس میں وزیر اعظم کی ملاقات کی جگہ کا معائنہ کیا اور عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے گیا میں این ڈی اے کارکنوں کی میٹنگ میں راہل گاندھی اور لالو یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اپنے نام کے ساتھ ’’جن نائک‘‘ جوڑتے ہیں اور کچھ اپنے نام کے بعد ’’گاندھی‘‘ لکھتے ہیں، لیکن ایسا لکھنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا۔ انھوں نے کہا کہ جس پارٹی نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی ہے اور سیاسی کارکنوں کو جیلوں میں ڈال کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے، کیا اس کے منہ سے لفظ ’’جن نائک‘‘ اچھا لگتا ہے؟ گاندھی خاندان اور لالو خاندان نے بہار کو لوٹا، جب کہ نتیش کمار نے ریاست کو بہتر کیا ہے۔
پی ایم مودی کی رہنمائی میں بہار ترقی کی راہ پر گامزن: سمراٹ چودھری
سمراٹ چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی رہنمائی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں بہار میں تیزی سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ این ڈی اے کارکنوں کو حکومت کی کامیابیوں کو عوام تک پہنچانا ہوگا۔ تنظیم کو بلاک سطح تک مضبوط کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ 2005 میں بہار میں صرف 17 لاکھ بجلی کنکشن تھے جو اب بڑھ کر 2.14 کروڑ ہو گئے ہیں۔ فی الحال 1.64 کروڑ صارفین کا بجلی کا بل صفر ہے۔
انھوں نے بتایا کہ حکومت نے ہر گھر کو مفت بجلی فراہم کرنے کا عزم کیا ہے جس کے تحت مرکز اور ریاست کے تعاون سے 100 فیصد سبسڈی دے کر سولر پلیٹیں لگانے کی اسکیم چلائی جائے گی۔ نتیش کمار کی قیادت میں بہار میں بنیادی سہولیات کی حالت پوری طرح بدل چکی ہے۔ ایودھیا میں رام للا کا عظیم الشان مندر بنایا گیا اور اب سیتامڑھی کے پنورادھام میں ایک ہزار کروڑ کی لاگت سے ماں جانکی کا عظیم الشان مندر تعمیر کیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…
انسانی ساختہ پہلی شے جس نے زمین سے ایک نوری دن کی دوری عبور کی،…
پیو ریسرچ سینٹر کی نئی تحقیق کے مطابق 2035 تک مسلمان دنیا کا سب سے…
19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…
وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…
چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…