قومی

PM Modi’s Bangalore Visit: وزیر اعظم مودی 10 اگست کو بنگور کا کریں گے دورہ، میٹرو اور شہری رابطے کے بڑے پروجیکٹس کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 10 اگست کو کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کا دورہ کریں گے جہاں وہ متعدد اہم منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم صبح تقریباً 11 بجے بنگلورو کے کے ایس آر ریلوے اسٹیشن پر تین وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم بنگلورو میٹرو کی یلو لائن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے اور آر وی روڈ (راگی گڈا) سے الیکٹرانک سٹی میٹرو اسٹیشن تک میٹرو کے ذریعے سفر کریں گے۔

تقریباً دوپہر 1 بجے وزیر اعظم مودی شہری رابطے کے مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے اور عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی بنگلورو میٹرو کے فیز-2 پروجیکٹ کے آر وی روڈ (راگی گڈا) سے بومسندرا تک یلو لائن کا افتتاح کریں گے، جس کی کل لاگت تقریباً 7160 کروڑ روپے ہے۔ اس منصوبے کی لمبائی 19 کلومیٹر سے زائد ہے جس میں 16 اسٹیشن شامل ہیں۔ اس لائن کے افتتاح کے بعد بنگلورو کے میٹرو نیٹ ورک کی کل لمبائی 96 کلومیٹر سے تجاوز کر جائے گی، جو علاقے کی بڑی آبادی کو سہولت فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ پی ایم مودی فیز-3 پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جس کی لاگت 15610 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اس منصوبے کی روٹ لمبائی 44 کلومیٹر ہوگی اور اس میں 31 ایلیویٹڈ اسٹیشن شامل ہوں گے۔ یہ پروجیکٹ رہائشی، صنعتی، تجارتی اور تعلیمی علاقوں کے بڑھتے ہوئے آمد و رفت کے تقاضوں کو پورا کرے گا۔ مزید برآں وزیر اعظم بنگلورو سے تین وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے، جن میں بنگلورو سے بیلگاوی، امرتسر سے سری ماتا ویشنو دیوی کٹرا اور ناگپور (اجنی) سے پونے تک کی ٹرینیں شامل ہیں۔ یہ تیز رفتار ٹرینیں علاقائی رابطے کو بہتر بنائیں گی، سفر کے وقت کو کم کریں گی اور مسافروں کو عالمی معیار کی سہولت فراہم کریں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

How Air Pollution Triggers Headaches: آلودگی کے درمیان گھر سے نکلتے ہی ہونے لگتا ہے سر درد؟ تھکن نہیں، خراب ہوا بھی ہو سکتی ہے وجہ

آلودہ ہوا سے مکمل طور پر بچنا مشکل ہے، لیکن کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے…

29 minutes ago

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

1 hour ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

2 hours ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

3 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

4 hours ago