وزیر تعاون امت شاہ۔
9 اگست 1925 کو پیش آنے والا ’’کاکوری ٹرین ایکشن‘‘ ہندوستان کی تحریک آزادی کی تاریخ کا ایک ایسا سنہری باب ہے، جو ہمت، قربانی اور حب الوطنی کی عظیم مثال کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس دن رام پرساد بسمل، چندر شیکھر آزاد، اشفاق اللہ خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے انگریز حکومت کے خلاف بغاوت کا علم بلند کیا، جس کا مقصد برطانوی حکومت کی بنیادیں ہلا دینا تھا۔
اس تاریخی واقعے کی یاد میں آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ان انقلابیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’کاکوری ٹرین ایکشن ہندوستانی جدوجہد آزادی میں ہمت، قربانی اور حب الوطنی کی علامت ہے۔ 9 اگست 1925 کو رام پرساد بسمل جی، چندر شیکھر آزاد جی، اشفاق اللہ خان جی جیسے ہیروز نے انگریزوں کی لوٹ مار کے خلاف انقلاب کی مشعل روشن کرکے برطانوی سلطنت کی بنیاد ہلا دی۔‘‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’’ان بہادر جنگجوؤں نے ’کاکوری ٹرین ایکشن‘ اس مقصد کے ساتھ انجام دیا کہ انگریزوں کے ذریعے ہندوستانیوں سے لوٹی ہوئی رقم کو ملک کے مفاد میں استعمال کیا جائے۔ ملک ان جنگجوؤں کی بہادری اور ہمت کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔‘‘ واضح رہے کہ کاکوری ٹرین ایکشن ایک منظم انقلابی قدم تھا۔ انقلابیوں کا منصوبہ تھا کہ برطانوی حکومت کے ریلوے کے ذریعے منتقل کی جانے والی خزانے کی رقم کو ضبط کیا جائے، تاکہ اس رقم کو آزادی کی جدوجہد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ اس کارروائی نے نہ صرف انگریزوں کو چوکنا کر دیا بلکہ عوام کے دلوں میں انقلابیوں کے لیے بے پناہ احترام پیدا کیا۔ رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خان، راجندر ناتھ لاهیڑی اور ٹھاکر روشن سنگھ جیسے کئی انقلابیوں کو اس واقعے کے بعد پھانسی کی سزا دی گئی۔ چندر شیکھر آزاد گرفتاری سے بچتے رہے اور بعد میں الہٰ آباد میں ایک جھڑپ کے دوران جام شہادت نوش کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…