قومی

PM Modi To Unveil 25 Electric Buses At Statue Of Unity : وزیر اعظم مودی اسٹیچو آف یونٹی پر 25 نئی الیکٹرک بسوں کا کریں گے افتتاح، ہندوستان کے پہلے ای سٹی وژن کو ملے گا فروغ

وزیر اعظم نریندر مودی 31 اکتوبر کو گجرات کے ایکتا نگر میں 25 نئی الیکٹرک بسوں (ای بسوں) کا افتتاح کریں گے۔ یہ تقریب سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد دنیا کے سب سے اونچے مجسمے اسٹیچو آف یونٹی کے اطراف سیاحوں کے تجربے کو بہتر بنانا اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کو فروغ دینا ہے۔ ان نئی بسوں کی شمولیت کے بعد ایکتا نگر میں ای بسوں کی کل تعداد 55 ہو جائے گی۔ یہ تمام بسیں سیاحوں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کریں گی، جس سے علاقے میں لَاسٹ مائل کنیکٹیویٹی اور آرام دہ سفری تجربے میں اضافہ ہوگا۔ یہ اقدام وزیر اعظم کے اس وسیع وژن کے مطابق ہے، جس کا مقصد گجرات میں پائیدار اور اسمارٹ ٹورزم ایکو سسٹم تیار کرنا ہے۔

نئی متعارف کرائی گئی نو میٹر لمبی ایئر کنڈیشنڈ منی ای بسیں ایک بار چارج پر 180 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکیں گی۔ ہر بس میں دو ایمرجنسی ایگزٹ، معذور افراد کے لیے خصوصی سہولیات اور خواتین کے لیے چار مخصوص پنک سیٹیں رکھی گئی ہیں، جو حکومت کی شمولیت اور مسافروں کی حفاظت کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔ اسٹیچو آف یونٹی ایریا ڈیولپمنٹ اینڈ ٹورزم گورننس اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ یہ توسیع وزیر اعظم مودی کے گرین موبلٹی اور پائیدار سیاحت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔

ایکتا نگر: بھارت کا پہلا ای سٹی
وزیر اعظم مودی نے 5 جون 2021 کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ایکتا نگر کو ہندوستان کے پہلے ای سٹی کے طور پر ترقی دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے اسٹیچو آف یونٹی ایریا ڈیولپمنٹ اینڈ ٹورزم گورننس اتھارٹی نے مرحلہ وار ای کار، ای رکشہ اور ای بسیں متعارف کرائیں، جنہوں نے علاقے کو کم کاربن اور ماحول دوست سفر کی ایک بہترین مثال بنا دیا ہے۔ اپنے اس دورے کے دوران وزیر اعظم مودی 1,219 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان میں 367 کروڑ روپے کا موزیم آف رائل کنگڈمز آف انڈیا اور 303 کروڑ روپے کا برسا منڈا بھون شامل ہے، جو مشہور قبائلی رہنما کو وقف کیا گیا ہے۔

کل منصوبوں میں سے 519 کروڑ روپے کے پروجیکٹس کا افتتاح ہوگا، جبکہ 700 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبوں کی شروعات کی جائے گی۔ یہ اقدامات حکومت کے ثقافتی ورثے کے تحفظ، علاقائی ترقی اور شمولیتی نمو کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ سردار پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر وزیر اعظم یادگاری سکّہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے، جس کے ذریعے وہ آئرن مین آف انڈیا کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ ایکتا نگر کے لیے یہ منصوبے نہ صرف جدیدیت اور ورثے کے درمیان توازن کی علامت ہیں بلکہ ہندوستان کے سبز ترقی اور قومی فخر کے وژن کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے ہیں۔

 

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Lalkara Movie: عامر خان نے فلم للکارا میں لالہ امرناتھ کی کریں گے ادا، اہلیہ گوری کے ساتھ نئے گھر میں ہوئے منتقل

فلم سازوں نے ’للکارا‘ کی شوٹنگ 4 جنوری 2027 سے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا…

33 minutes ago

H5N1 virus infection: امریکہ میں ایچ 5 این 1 وائرس کے 3 معاملے آئے سامنے، ایک مریض کی موت

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، انسانوں میں ایویئن انفلوئنزا وائرس کا انفیکشن مختلف نوعیت کی…

1 hour ago

آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، ہائی کورٹ کا حکم منسوخ

کرناٹک کے بی جے پی کارکن وگنیش شیشیرنے راہل گاندھی کے خلاف آمدنی سے زیادہ…

1 hour ago

کانگریس نے سماجوادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش کردی مسترد، راجیندر پال گوتم نے کہا- ہمیں 100سیٹیں ملنی چاہئیں

سماج وادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش پر کانگریس نے 100 سے زائد سیٹوں…

2 hours ago

Women’s Asian Champions Trophy 2026: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی شاندار جیت، چین کو 6-2 سےشکست، عالمی رینکنگ میں رقم کی تاریخ

ہندوستانی ٹیم نے پورے میچ میں چین پر اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ جارحانہ کھیل کی…

3 hours ago