قومی

PM Modi to launch Bihar’s Jeevika Nidhi: وزیر اعظم مودی دیہی خواتین کو دیں گے بڑا تحفہ، 2 ستمبر کو کریں گے بہار راجیہ جیویکا نِدھی ساکھ سہکاری سنگھ لمیٹڈ کا افتتاح

وزیرِاعظم نریندر مودی اپنا چین کا دورہ مکمل کر کے بھارت لوٹنے کے بعد 2 ستمبر کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بہار راجیہ جیویکا نِدھی ساکھ سہکاری سنگھ لمیٹڈ کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیرِاعظم متعلقہ ادارے کے بینک اکاؤنٹ میں 105 کروڑ روپے بھی منتقل کریں گے۔

کیا ہے جیویکا نِدھی کے قیام کا مقصد؟

جیویکا نِدھی کے قیام کا مقصد جیویکا سے وابستہ کمیونٹی کے اراکین کو سستے شرح سود پر مالی وسائل تک آسان اورحسب استطاعت رسائی فراہم کرنا ہے۔ جیویکا کی تمام رجسٹرڈ کلسٹر سطح کی فیڈریشنیں اس سوسائٹی کی رکن بنیں گی۔ اس ادارے کے انتظام وانصرام کے لیے بہار حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت بھی فنڈز فراہم کرے گی۔

جیویکا کے سیلف ہیلپ گروپس سے یعنی اپنی مدد آپ گروپ سے وابستہ خواتین میں کاروباری سرگرمیاں سالوں کے دوران فروغ پا چکی ہیں، جس کے نتیجے میں دیہی علاقوں میں متعدد چھوٹے کاروبار اور پروڈیوسر کمپنیوں کا قیام عمل میں آیا ہے۔ تاہم، خواتین کاروباری افراد اکثر مائیکروفنانس اداروں پر منحصر رہتی ہیں جو 18 فیصد سے 24 فیصد تک زیادہ سود وصول کرتے ہیں۔ جیویکا نِدھی کو ایک متبادل مالیاتی نظام کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے تاکہ مائیکروفنانس اداروں پر انحصارکو کم کیا جا سکے اور کم سود کی شرح پر بڑے قرضے وقت پر دستیاب ہوں۔

دیہی خواتین کے کاروبار کو ملے گا فروغ

یہ نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کرے گا، جس سے جیویکا دیدیوں کے بینک اکاؤنٹس میں فنڈز کی منتقلی تیز اور شفاف ہوگی۔ اس مقصد کے لیے 12,000 کمیونٹی کیڈرز کو ٹیبلٹس اورمتعلقہ آلات سے آراستہ کئے جارہے رہیں۔ اس اقدام سے دیہی خواتین میں کاروباری ترقی کو مزید مضبوط بنانے اور کمیونٹی کی قیادت میں چلنے والے اداروں کی ترقی کو تیز کرنے کی توقع ہے۔ تقریباً 20 لاکھ خواتین بہار کے مختلف حصوں سے اس تقریب میں شرکت کریں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Attack on Russian Cargo Ship: خلیج فن لینڈ میں روسی مال بردار جہاز پر حملے سے کشیدگی میں اضافہ، کریملن نے ظاہر کی تشویش

21 نومبر کو کالینن گراڈ جانے والے ایک مال بردار جہاز پر خلیج فن لینڈ…

28 minutes ago

PM Modi Extends Wishes on Kartik Purnima and Dev Deepawali: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو کارتک پورنیما اور دیو دیپاولی کی مبارکباد دی

کارتک پورنیما اور دیو دیپاولی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈران…

1 hour ago

Shameful Record for Bangladesh: سنچورین میں بنگلہ دیش کے نام شرمناک ریکارڈ، ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار ہوا ایسا

بنگلہ دیشی ٹیم نومبر 2008 میں اسی میدان پر جنوبی افریقہ کے خلاف 36.4 اوورز…

1 hour ago

Attack on Civilian Vehicles in Yemen: یمن میں شاہراہ پر شہری گاڑیوں پر حملہ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

یمن 2014 کے اواخر سے خانہ جنگی کا شکار ہے۔ اس وقت حوثی فورسز نے…

2 hours ago