قومی

PM Modi greeted the people of Tamil Nadu on Pongal: وزیراعظم نریندر مودی دہلی میں مرکزی وزیر ڈاکٹر ایل مروگن کی رہائش گاہ پر پونگل کی تقریبات میں کریں گے شرکت

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی بدھ کے روز قومی دارالحکومت دہلی میں مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والی پونگل کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ یہ تقریب تمل برادری کے اہم تہوار پونگل کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے، جو زراعت، قدرت اور کسانوں کے تئیں شکرگزاری کی علامت ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے مکر سنکرانتی کے تہوار پر بھی ملک کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے شہریوں کی خوشی، خوشحالی اور بہترین صحت کے لیے پرارتھنا کی۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ سنکرانتی کا یہ  موقع ملک کے مختلف حصوں میں مقامی رسم و رواج اور روایات کے مطابق منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سورج دیوتا سے سب کی خوشحالی، کامیابی اور صحت کی پرارتھا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے مذہبی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مکر سنکرانتی کے ساتھ سورج دیوتا مکر راشی میں داخل ہوتے ہیں
اور اترائن کا آغاز ہوتا ہے، جسے روحانی طور پر نہایت شبھ مانا جاتا ہے۔

ادھر منگل کے روز صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی لوہڑی، مکر سنکرانتی، پونگل اور ماگھ بیہو کے مواقع پر ملک اور بیرون ملک مقیم بھارتیوں کو مبارکباد دی۔ صدر مرمو نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تہوار بھارت کی بھرپور زرعی روایات اور قومی یکجہتی کی علامت ہیں۔ انہوں نے قدرت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کسانوں کے تعاون اور محنت کو سراہا۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار سب کی زندگی میں خوشی اور خوشحالی لے کر آئیں گے۔

اس سے قبل 5 جنوری کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تمل ناڈو کے تروچیراپلی میں پونگل کی تقریبات میں شرکت کی تھی۔ اسی دوران بھارتیہ جنتا پارٹی نے پونگل کے موقع پر ایک سیاسی و ثقافتی مہم کا آغاز کیا ہے، جسے ’نمّا اوورو مودی پونگل‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ’’ہمارے گاؤں کا مودی پونگل‘‘۔ اس مہم کے تحت بی جے پی کارکنان اور حامی مقامی سطح پر پونگل مناتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت، سرکاری پالیسیوں اور فلاحی اسکیموں کو اجاگر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پونگل دنیا بھر میں تمل برادری کے سب سے اہم تہواروں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ تہوار قدرت، سورج دیوتا، مویشیوں اور کسانوں کے تئیں شکرگزاری کے اظہار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پونگل روایتی طور پر خاندانی تہوار ہے، جو خوشحالی، باہمی اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

پونگل کی تقریبات کو سہل بنانے کے لیے تمل ناڈو حکومت نے اس سال بھی اہل مستحقین کے لیے پونگل تحفہ پیکیج کا اعلان کیا تھا، جس میں ایک کلو کچا چاول، ایک کلو چینی اور ایک مکمل گنّا شامل ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jamia Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ کا بڑا فیصلہ، 12 جنوری تک کیمپس بند، آن لائن ہوں گی کلاسیں، گھر بیٹھے ہوں گے سمسٹر امتحانات

کیمپس کے حالات اور طلبہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے…

19 minutes ago

Maharasthra MLC Election Result: بی جے پی کو جھٹکا، ناگپور گریجویٹ سیٹ پر کانگریس کی جیت، ابھیجیت ونجاری پھر بنے ایم ایل سی

ابھیجیت ونجاری نے 2020 میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدوار کے طور…

56 minutes ago

Heavy Rainfall Alert: ملک کی 23 ریاستوں میں بارش اور آندھی کا الرٹ، 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں ہوائیں

مانسون کی واپسی کے فوراً بعد محکمہ موسمیات (IMD) کے حوالے سے شدید طوفان، بارش…

1 hour ago

A Vision for Mumbai’s Future Gateway: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر، 60 سال پرانی عمارت کی جگہ بنے گا جدید ’گیٹ وے‘

دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…

11 hours ago