قومی

Ravi Shankar Prasad House Fire: دہلی میں بی جے پی لیڈر روی شنکر پرساد کی رہائش گاہ میں لگی آگ، ٹل گیا بڑا حادثہ

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے لٹینز زون میں واقع بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈراور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کے سرکاری بنگلے میں بدھ کی صبح آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ واقعہ 14 جنوری کو صبح تقریباً 8 بج کر 5 منٹ پر پیش آیا، قابل ذکر بات یہ ہےکہ  بروقت کارروائی کے باعث کسی بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ہو گیا۔

روی شنکر پرساد کی سرکاری رہائش گاہ مدر ٹریسا کریسنٹ روڈ پر کوٹھی نمبر 21 میں واقع ہے۔ ابتدائی طور پر دہلی فائر سروس کو کوٹھی نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، لیکن موقع پر پہنچنے کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم نے تصدیق کی کہ آگ دراصل کوٹھی نمبر 21 میں لگی ہے، جو بی جے پی کے سینئر رہنما کا سرکاری بنگلہ ہے۔

کمرے میں موجود بستر سے شروع ہوئی آگ

ابتدائی معلومات کے مطابق آگ گھر کے ایک کمرے میں رکھے بستر سے شروع ہوئی۔ جیسے ہی آگ کی لپٹیں اٹھیں، فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ دہلی فائر سروس کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور مختصر وقت میں آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔

کوئی جانی نقصان نہیں

اس واقعے میں سب سے اطمینان بخش بات یہ رہی کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کے وقت متعلقہ کمرے میں کوئی موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ رہائش گاہ میں موجود دیگر افراد بھی مکمل طور پر محفوظ بتائے جا رہے ہیں۔

وجہ معلوم کرنے کی کوشش جاری

دمکل محکمہ اور پولیس کی ٹیمیں واقعے کی جانچ میں مصروف ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں آگ کا مرکز بستر کو قرار دیا گیا ہے، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ کارفرما تھی۔

حکام کے مطابق، مکمل جانچ کے بعد ہی آگ لگنے کی اصل وجہ کا انکشاف ہو سکے گا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے افرا تفری کا ماحول رہا، تاہم حالات جلد ہی معمول پر آ گئے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IVY Bhojpuri Music Awards 2026: بھوجپوری موسیقی کے مہاکمبھ کا آغاز! پٹنہ میں پون سنگھ سے لے کر منوج تیواری تک دکھائیں گے جلوہ

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…

14 minutes ago

Shiva Sharma Murder Case: شردھا دوبے کی اب جیل میں گزرے گی رات، عدالت نے تینوں ملزمین کو 10 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا

پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…

2 hours ago