قومی

PM Modi greets nation on Makar Sankranti, Magh Bihu, Uttarayan: وزیراعظم نریندر مودی نے مکر سنکرانتی، ماگھ بیہو اور پونگل پر ملک بھر کے عوام کو  پیش کی مبارکباد

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ملک بھر کے عوام کو مکر سنکرانتی، ماگھ بیہو اور پونگل کے پُرمسرت مواقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ یہ تینوں تہوار ملک کے مختلف حصوں میں فصل کی کٹائی سے جڑے ہوئے ہیں اور محنت، شکرگزاری اور خوشحالی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

وزیراعظم  مودی نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تہوار امید، مثبت سوچ اور نئے آغاز کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنکرانتی پورے بھارت میں مختلف ناموں اور انداز میں منائی جاتی ہے، مگر اس کا جذبہ اور جوش ایک جیسا ہوتا ہے۔ یہ تہوار کسانوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ اسی موقع پر قوم ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہے جو اپنی محنت سے ملک کی غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں۔

ماگھ بیہو کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم  مودی نے کہا کہ یہ تہوار آسام کی ثقافت کا خوبصورت عکاس ہے اور خوشی، گرمجوشی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماگھ بیہو فصل کی کٹائی کے اختتام کی علامت ہے اور لوگوں میں شکرگزاری اور قناعت کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کسانوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے سبھی کے لیے امن، اچھی صحت اور کامیابی کی دعا کی۔

پونگل کے موقع پر وزیراعظم مودی  نے لوگوں کو “ونکم” کہہ کر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ تہوار انسان اور قدرت کے درمیان گہرے رشتے کو اجاگر کرتا ہے۔ ان کے مطابق پونگل زراعت، دیہی زندگی اور محنت کی عزت کا جشن ہے، جو خاندانوں کو قریب لاتا ہے اور سماجی رشتوں کو مضبوط کرتا ہے۔انہوں نے پونگل کو تمل ثقافت کی دولت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اس بات پر فخر ہے کہ تمل زبان، جو دنیا کی قدیم ترین زبانوں میں سے ایک ہے، اسی سرزمین کی وراثت ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ ماگھ بیہو آسام کا ایک اہم فصل کٹائی کا تہوار ہے، جو ماگھ کے مہینے میں فصل مکمل ہونے پر منایا جاتا ہے اور اس موقع پر اجتماعی دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ لوہڑی، پونگل، سنکرانتی اور اتراین کے ساتھ یہ تہوار بھارت کے مختلف خطوں میں فصل کی خوشی منانے کے متنوع انداز کو ظاہر کرتے ہیں۔

خصوصی طور پر شمالی بھارت میں لوہڑی کی تقریبات الاؤ، روایتی کھانوں اور لوک گیتوں کے ساتھ منائی جاتی ہیں، جو سردیوں کے موسم میں خوشی اور گرمجوشی کا اضافہ کرتی ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہےکہ  وزیراعظم نریندر مودی آج قومی دارالحکومت دہلی میں مرکزی وزیر ایل مرگن کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والی پونگل کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Los Angeles Mayor-elect Nithya Raman: نیویارک کے بعد لاس اینجلس میں بھی ہندوستانی نژاد میئر، نتیا رمن لیں گی عہدے کا حلف

امریکہ کی چھوٹی بلدیاتی اکائیوں میں ہندوستانی نژاد خواتین بھی پہلے ہی اپنی موجودگی درج…

1 hour ago

Ghaziabad Fire: غازی آباد میں ہینڈل بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے پایا قابو، بڑا حادثہ ٹلا

فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی کے باعث آگ کو فیکٹری کے آس پاس موجود دیگر…

1 hour ago