وزیر اعظم نریندر مودی نے ’من کی بات‘ کے 125ویں ایپی سوڈ میں اڈیشہ کی رشمتا ساہو سے بات کی جنہوں نے کینوئنگ میں گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے رشمتا سے کھیل میں دلچسپی اور اس کے فوائد پر بات کی۔ رشمیتا نے بتایا کہ وہ 2017 سے کینوئنگ کر رہی ہیں اور اب تک قومی سطح پر 41 تمغے جیت چکی ہیں، جن میں 13 سونے، 14 چاندی اور 14 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کھیلو انڈیا فیسٹیول میں سنگل 200 میٹر اور ڈبل 500 میٹر میں حصہ لے کر دونوں میں گولڈ جیتا۔
کھیل کے فروغ اور ذاتی تجربات
رشمتا نے کہا کہ کھیل جسمانی نشوونما اور زندگی میں آگے بڑھنے کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ کوئی کھلاڑی مجبوری میں کھیل نہ چھوڑے، کیونکہ کھیلو انڈیا جیسے پلیٹ فارم سے کھلاڑیوں کو بھرپور سہولت اور حوصلہ ملتا ہے۔
محسن علی سے گفتگو اور مبارکباد
وزیراعظم مودی نے کشمیر کے محسن علی سے بھی بات کی، جنہوں نے کھیلو انڈیا واٹر اسپورٹس میں پہلا گولڈ میڈل جیتا۔ محسن نے کہا کہ اس ایونٹ نے ریاست میں خوشی کا ماحول پیدا کیا، اور مختلف مقامات سے آئے کھلاڑیوں نے یہاں بہترین سہولیات کا تجربہ کیا۔ محسن نے بتایا کہ وہ کھیل کے ذریعے گوا، کیرالا، ہماچل پردیش اور بھوپال جا چکے ہیں اور ان کا خواب ہے کہ ملک کے لیے اولمپکس میں تمغہ جیتیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…
الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…
اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…
روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…
روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…