بھارت ایکسپریس۔
ملک میں آج لوک سبھا الیکشن کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اب تک کی جوخبریں آرہی ہیں، صبح سے ہی لوگ جوش وجذبے کے ساتھ جمہوریت کا جشن منا رہے ہیں۔ جو لوگ ووٹنگ کرنے کے پُرجوش ہوکرگھروں سے نکل پڑے ہیں، میں ان کا بہت استقبال کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ٹی ایم سی اورکانگریس جیسی پارٹیاں پہلے مرحلے میں پست ہوگئی تھیں۔ یہ کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا۔ وزیراعظم نریندرمودی نے مغربی بنگال کے مالدہ شمال میں انتخابی جلسے کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا جمہوریت کو مضبوطی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ٹی ایم سی اور کانگریس جیسی پارٹیاں پہلے مرحلے میں پست ہوگئی تھیں۔ وہ سب دوسرے مرحلے میں تباہ ہوجائیں گی۔
اس سے قبل مالدہ شمال میں انتخابی جلسے کی شروعات میں ہی وزیراعظم مودی کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم مودی کو سننے آئے لوگوں میں بھی غضب کا جوش دیکھنے کو ملا۔ وہیں وزیراعظم مودی نے لوگوں کا ہاتھ جوڑ کراستقبال کیا۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ایک وقت تھا جب بنگال پورے ملک کی ترقی کی قیادت کرتا تھا، لیکن پہلے لیفٹ والوں نے اوراب ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے بنگال کی اس عظمت کو چوٹ پہنچائی ہے۔ بنگال کے وقارکو چکنا چورکردیا ہے۔ ترقی پرروک لگا دی ہے۔ ٹی ایم سی کے راج میں بنگال میں ایک ہی چیز چلتی ہے اوروہ ہے ہزاروں کروڑ کا اسکیم۔ گھوٹالے ٹی ایم سی کرتی ہے اورادائیگی بنگال کی عوام کوکرنی پڑتی ہے۔
ٹی ایم سی نے سب سے بڑا دھوکہ خواتین کو دیا: وزیراعظم
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آپ کا اتنا پیاردیکھ کرلگتا ہے کہ میں پچھلے جنم میں بنگال میں پیدا ہوا تھا یا اگلے جنم میں میں بنگالم یں کسی ماں کی گود میں جنم لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے 50 لاکھ سے زیادہ کسانوں کے کھاتے میں پی ایم کسان سمان ندھی کے 8 ہزار کروڑروپئے سیدھے بھجے گئے ہیں، لیکن ٹی ایم سی حکومت کو دیکھئے کہ وہ آپ کو لوٹنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی۔ میں مرکزسے بنگال کی ترقی کے لئے یہاں کی حکومت کو جو پیسہ بھیجتا ہوں، وہ ٹی ایم سی کے لیڈر، وزیراورتولہ بازمل کرکھا جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماں-ماٹی-مانوش کی بات کہہ کراقتدارمیں آئی ٹی ایم سی نے سب سے بڑا دھوکہ یہاں کی خواتین سے کیا ہے۔ جب بی جے پی حکومت نے مسلم بہنوں کو مظالم سے بچانے کے لئے تین طلاق ختم کیا، توٹی ایم سی نے اس کی مخالفت کی۔ سندیش کھالی میں خواتین پراتنے ظلم ہوئے اورٹی ایم سی حکومت آخرتک اہم ملزم کو بچاتی رہی۔
ٹی ایم سی-کانگریس کو جوڑے رکھنے کا سب سے بڑا میگنیٹ خوشنودی: وزیراعظم
وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ٹی ایم سی اورکانگریس کو جوڑے رکھنے کا سب سے بڑا میگنیٹ خوشنودی ہے۔ خوشنودی کے لئے یہ دونوں پارٹیاں کچھ بھی کرسکتی ہیں۔ اس کی خاطریہ لوگ ملک کی محبت میں لئے گئے ہر فیصلے کوواپس پلٹنا چاہتے ہیں۔ ان کے درمیان خوشنودی کا مقابلہ چل رہا ہے۔ ٹی ایم سی حکومت بنگال میں بنگلہ دیشی دراندازوں کو لاکربسانے کا کام کرتی ہے۔ ان دراندازوں کوآپ کی زمین اورکھیت پرقبضہ کرواتی ہے۔ کانگریس آپ کی جائیداد ایسے ووٹ بینک میں تقسیم کرنے کی بات کررہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…