قومی

G20 Tourism Ministers Meeting: جی 20 کے اجلاس سے وزیر اعظم کا خطاب،کہا دھشت گردی سماج کو تقسیم کرتا ہے جبکہ سیاحت متحد رکھتا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ (21) جون کو کہا کہ ہمارا مقصد  تہذیب و ثقافت کو تحفظ فراہم کراتے ہوئے شعبہ سیا حت کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو جی 20 ممالک کے اجلاس کو ورچوئل طریقہ سے خطاب کیا۔ اس دوران انہو ں نے کہا کہ جی 20 جی ٹونٹی کے میزبانی کے دوران تقریباً دو سو زیادہ سے زیادہ میٹنگیں ملک کے مختلف مقامات منعقد ہورہی ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دھشت گردی سماج کو تقسیم کرتا ہے لیکن سیاحت ہمیں باہمی طورپر متحد رکھتا ہے ۔ در حقیقت سیاحت ایک ایسا شعبہ ہے جہاں سے ایک بہتر معاشرہ کی تشکیل ہوسکتی ہے ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ ہمارے قدیم شاسترو ں میں ایک کہاوت ہے،اتیتھی دیوا بھوا’ جس کا مطلب ہوتا ہے مہمان بھگوان کی طرح ہوتا ہے اور سیاحت کے تئیں یہی ہمارا نظر  ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا شعبہ سیاحت صرف قابل دید اور تاریخی مقامات کی سیر تک محدود نہیں ہے بلکہ اس سے ایک خاص قسم کا تجربہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جان کر بے حد مسرت ہوئی کہ یو این ڈبلیو ٹی او کے ساتھ شراکت داری میں ایک جی 20 سیاحت ڈیش بورڈ کی تشکیل دی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم پائیدار ترقی کے حصول کے لیے سیاحت کے شعبے کی اہمیت اور افادیت کو بھی تسلیم کر رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ہم گرین ٹورازم، ڈیجیٹائزیشن، اسکل ڈیولپمنٹ، ٹورازم اور ڈیسٹینیشن مینجمنٹ کے  شعبوں پر کام کر رہے ہیں۔ یہ در اصل ہماری ترجیحات کو ظاہر کرتا ہے۔

اسٹیچو آف یونیٹی کا ذکر کیا

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وارانسی میں انفراسٹکچر کو مستحکم کرنے کے بعد سیاحوں کی تعداد میں دس گنا اضافہ ہوا ہے ۔ اسٹیچو آف یونیٹی کو دیکھنے کے لئے ایک سال کے اندر تقریباً 27 لاکھ سیاح پہونچے،گزشتہ نوسالوں میں ہم نے ملک میں سیاحت کے نظام کو مزید مستحکم کرنے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ ہندوستان کی جی 20 کی میزبانی کی تھیم وسو دیو کُٹُمبکم ’ ایک زمین،ایک کنبہ،ایک مستقبل عالمی سطح پر شعبہ سیاحت کومزید فعال بنا سکتا ہے۔

لوک سبھا انتخاب کو لے کر وزیر اعظم نے کیا بولے؟

وزیرراعظم نے تہواروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان تہواروں کا ملک ہے ،یہاں سال بھر تہوارہوتا ہے۔ گوا میں جلد ہی ’ساؤ جاؤؤ’نامی تہوارآنے والا ہے، لیکن اس کے علاوہ ایک اور تہوا رہے’’فیسٹویل آف ڈیموکریسی’’ جس میں آپ ضرور شرکت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے سال ہندوستان میں لوک سبھا انتخاب ہونے والا ہے ۔ ایک مہینے تک ملک کے ایک ارب باشندے جمہوریت کے اس تہوارمیں شرکت کریں گے جو کہ جمہوری قدروں میں ان کے اعتماد کی یہ عظیم نشانی ہے ۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

18 mins ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

32 mins ago