بھارت ایکسپریس۔
Pakistan China Nuclear Energy Deal: جوہری ہتھیاروں سے لیس ہندوستان کے دوپڑوسی ممالک چین اورپاکستان کے درمیان جوہری معاہدہ ہوا ہے۔ یہ معاہدہ 1200 میگاواٹ کے چشمہ-5 (سی-5) نیوکلیئرپاورپروجیکٹ کے لئے ہے، جس کی لاگت 3.48 بلین ڈالربتائی جاتی ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کی موجودگی میں اس پروجیکٹ کے معاہدے پرچائنا نیشنل نیوکلیئرکارپوریشن اوورسیزلمیٹڈ (سی این اوایس) کے چیئرمین اورپاکستان اٹامک اینرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے رکن پاورمحمد سعید الرحمٰن نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی موجودگی میں دستخط کئے۔
پاکستان کے جیونیوزکے مطابق، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جوہری توانائی کا یہ پروجیکٹ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی بحران کے درمیان اس پروجیکٹ میں چین کی 3.48 بلین ڈالرکی سرمایہ کاری نے واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان ایک ایسی جگہ ہے، جہاں چینی کمپنیاں اورسرمایہ کاراپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 18-2017 میں دونوں ممالک میں اس پروجیکٹ پربات ہوئی تھی، بعد میں یہ سرد خانے میں چلا گیا۔ اب چینی حکومت نے بھی پاکستان کو تقریباً 30 ارب روپئے کی چھوٹ دے دی ہے۔
شہبازشریف نے چین کے ساتھ گہری دوستی پرفخرکرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ظاہرکرتا ہے کہ ہماری دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندرسے گہری، چینی اورشہد سے میٹھی، لوہے اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔ پاکستان اورچین کو ‘آئرن برادرز’ کہہ کرمخاطب کیا۔ اب، سوشل میڈیا پر، چینی اور پاکستانی لوگ اکثرپاک چین دوستی کو ہمالیہ سے بلند یا مضبوط قراردیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی بڑی خواہش، پاکستان لوٹ کر بھائی نواز شریف کریں یہ بڑا کام
کراچی میں دونوں ممالک کے درمیان کے-3 جوہری منصوبے کا معاہدہ بھی ہوا، جس کا افتتاح حال ہی میں کیا گیا۔ اسی وقت، منگل، 20 جون کو، پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے چشمہ-5 (سی-5) جوہری توانائی کے پروجیکٹ کے لئے مفاہمت کی یادداشت (ایم اویو) پردستخط ہوتے دیکھا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…