بین الاقوامی

US Senate Committee: جانیں اروناچل پردیش کو اٹوٹ حصہ کے طور پر پہچان دینے کی تجویز پر کون کر رہا ہے غور وخوض

واشنگٹن: امریکی سینیٹ کی ایک بڑی کمیٹی بدھ کے روز ایک دو طرفہ تجویز پر غور و خوض کرے گی، جس میں اروناچل پردیش کو ہندوستان کے اٹوٹ حصہ کے طور پر پہچان دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ بل فوجی جارحیت کے ذریعہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) اسٹیٹس کیو (Status Quo) کو بدلنے کی چین کی کوششوں کی بیچ لایا گیا ہے۔ بتاتے چلیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی تین دن کے سرکاری دورے پر امریکہ میں ہیں، اور اسی دوران خارجہ امور کی سینیٹ کمیٹی اس تجویز پر چیت کرے گی۔

تجویز میں ایل اے سی  پر اسٹیٹس کیو کو بدلنے کے لیے فوجی طاقت کا استعمال کرنے سمیت چین کی مختلف اشتعال انگیز اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔ اس تجویز کے مطابق متنازعہ علاقوں میں آبادی بسانے، ہندوستانی ریاست اروناچل پردیش کے شہروں اور ڈھانچوں کے مینڈارن زبان کے نام والے نقشے شائع کرنے اور بھوٹان کے علاقوں پر دعویٰ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

وہیں تجویز میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ ہندوستان نے خود کو چین کی جارحیت اور سلامتی  کے خطروں سے بچانے کے لیے اپنی ٹیلی کام کے بنیادی ڈھانچے کو محفوظ بنانے اور سرمایہ کاری کی سخت نگرانی کرنے سمیت مختلف اقدامات کیا ہے۔ اس میں اروناچل پردیش کو متفقہ طور پر جمہوریہ ہند کا اٹوٹ حصہ تسلیم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  ہندوستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھی حمایت کی گئی ہے۔

یہاں بتاتے چلیں کہ چین اروناچل پردیش کو جنگنان کہتا ہے۔ وہ اس ہندوستانی ریاست کو جنوبی تبت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ حالانہ، ہندوستان کی وزارت خارجہ چین کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کرتی رہی ہے، اور واضح کرتی ہے کہ اروناچل پردیش ‘ہندوستان کا اٹوٹ حصہ’ ہے۔ دوسری جانب اروناچل پردیش پر اپنے دعوے کی حمایت میں، چین اعلیٰ ہندوستانی لیڈران اور حکام کے ریاست کے دوروں کی مسلسل مخالفت کرتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹ سینیٹر جیف مرکلے اور ریپبلکن لیڈر بل ہیگرٹی نے اس سال فروری میں یہ تجویز پیش کیا تھا اورا  انڈیا کاکس کے نائب چیئرمین سینیٹر جان کارنین نے قرارداد کی معاونت کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

6 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

7 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

7 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

7 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

8 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

9 hours ago