قومی

Pm Narendra Modi on Opposition: ’ہار کا غصہ پارلیمنٹ میں نہ نکالیں،‘ سرمائی اجلاس کے آغاز سے پہلے پی ایم مودی کا اپوزیشن پلٹ وار

PM Modi Address Before Parliament Winter Session: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز (4 دسمبر) سے شروع ہورہے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے پہلے میڈیا سے بات کی ہے۔ انہوں نے چار ریاستوں کے اسمبلی الیکشن کے نتائج سے متعلق اہم تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک نے منفی سوچ کو مسترد کردیا گیا ہے۔

اپوزیشن کی ہار پر طنزکستے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ جو لوگ ہارے ہوئے ہیں، وہ پارلیمنٹ میں اپنی شکست کا غصہ نہ نکالیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن کی اہمیت کی بھی نشاندہی کی۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ جمہوریت میں برسراقتدار اور اپوزیشن دونوں برابر اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے سیاسی تجزیہ کاروں سے اس الیکشن کے نتائج کو مثبت طریقے سے ملک کے سامنے پیش کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

’ملک نے نفرت کو مسترد کیا‘

تین ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت کے بعد وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ کچھ لوگ اسے پروانکمبینسی، گڈ گورننس یا شفافیت کہتے ہیں، یہ ملک میں دیکھا جا رہا ہے۔ ملک نے منفیت کومسترد کردیا ہے، جمہوریت کا مندرعوام کی امنگوں کو تقویت دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ میں تمام اراکین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ تیارہوکرآئیں اور پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے بلوں پر گہرائی سے بحث کریں۔

’ملک میں بڑھ رہی ہے سیاسی گرمی‘

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک میں سردی سست رفتار سے بڑھ رہی ہے، لیکن سیاسی گرمی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ چار ریاستوں کے اسمبلی الیکشن کے نتائج حوصلہ اور جوش بڑھانے والے ہیں۔ یہ ملک کے مستقبل کو یقینی بنانے والے نتائج ہیں۔ بہترین مینڈیٹ کے بعد پارلیمنٹ کے مندر میں مل رہے ہیں۔ میری سبھی اراکین پارلیمنٹ سے اپیل ہے کہ مثبت سوچ لے کر پارلیمنٹ میں آئیے۔ باہرکی ہار کا غصہ پارلیمنٹ میں لے کرمت آئیے گا۔ جمہوریت کے مندر کو اسٹیج مت بنائیے۔ ملک کو اثبات کا پیغام دیں۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

3 hours ago