قومی

PM Modi speaks to President Zelenskyy: وزیر اعظم مودی کا یوکرینی صدر زیلنسکی سے رابطہ، تنازع کے جلد حل کی ضرورت پر زور، بھارت ہر ممکن تعاون کے لیے پرعزم

نئی دہلی — وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت یوکرین تنازع کے پرامن حل کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان یوکرین تنازع پر ایک سربراہی اجلاس ہونے والا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر اعظم مودی نے کہا ’’صدر زیلنسکی سے بات کر کے اور حالیہ پیش رفت پر ان کے خیالات سن کر خوشی ہوئی۔ میں نے تنازع کے جلد اور پرامن حل کی ضرورت پر بھارت کے مستقل مؤقف کو دہرایا۔‘‘ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت نہ صرف اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا بلکہ یوکرین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی پُرعزم ہے۔

صدر زیلنسکی کا موقف

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم مودی سے ’تفصیل سے‘ تمام اہم امور پر بات کی، جن میں ’دوطرفہ تعاون اور مجموعی سفارتی صورتحال‘ شامل ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کے ’’ہمارے عوام کے لیے گرمجوش الفاظ‘‘ پر شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ’’روسی توانائی، خاص طور پر تیل، کی برآمدات کو محدود کرنا ضروری ہے‘‘ تاکہ روس کی جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت کو کم کیا جا سکے۔

صدر زیلنسکی نے کہا ’’یہ اہم ہے کہ بھارت ہماری امن کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور اس موقف کو شیئر کرتا ہے کہ یوکرین سے متعلق ہر فیصلہ یوکرین کی شمولیت سے ہونا چاہیے۔ دیگر فارمیٹ نتیجہ نہیں دیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ’’ہم نے روس کے خلاف پابندیوں پر بھی تفصیل سے بات کی۔ یہ ضروری ہے کہ ہر وہ رہنما جس کے پاس روس پر اثر انداز ہونے کی حقیقی صلاحیت ہے، ماسکو کو درست پیغام دے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Poster Outside SP Office in Lucknow: یوپی انتخابات 2027 سے پہلے سماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا پوسٹر،’27 میں کرشن آئیں گے‘

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور پارٹی کو لے کر ان کے کارکن…

14 minutes ago

آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل جماعت اسلامی ہند کا ایس آئی آراورووٹرلسٹ سے متعلق تمام مسائل کومکمل طورپرحل کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند نے ایس آئی آر کی کارروائی کے بعد انتخابی فہرستوں…

27 minutes ago

Major Heist at UCO Bank: جھارکھنڈ کے گریڈیہ میں یوکو بینک میں دن دہاڑے بڑی ڈکیتی، 4 کروڑ کا سونا اور 10 لاکھ روپے نقد لوٹے

واردات کو انجام دینے کے بعد ملزمان بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں…

33 minutes ago