قومی

Diplomatic Outreach: پچھلے 48 گھنٹوں میں وزیراعظم نریندر مودی کی 8 ممالک کے لیڈروں سے بات چیت، خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال کے دوران امن کی اپیل

نئی دہلی: مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران متحدہ عرب امارات، اسرائیل، سعودی عرب، اردن، بحرین، عمان، کویت اور قطر کے رہنماؤں سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ یہ سفارتی رابطے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی اور اس کے جواب میں ایران اور اس کے حامی گروہوں کی جوابی حملوں کے باعث خطے میں صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔

امیر قطر سے اظہار یکجہتی

وزیراعظم مودی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے بات چیت میں قطر پر حملوں کی مذمت کی اور ملکی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو ناقابل قبول قرار دیا۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں قطر میں مقیم بھارتی برادری کی دیکھ بھال اور تعاون پر امیرِ قطر کا شکریہ بھی ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام کی جلد بحالی کے لیے مکالمے اور سفارت کاری پر زور دیا۔

عمان اور کویت کی قیادت سے گفتگو

مودی نے سلطانِ عمان ہیثم بن طارق سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مغربی ایشیا کی حالیہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے عمان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار سفارتی کوششیں ہی خطے میں امن کی بحالی کا راستہ ہیں۔ اسی طرح کویت کے ولی عہد صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے گفتگو میں بھی وزیرِ اعظم نے کشیدگی پر تشویش ظاہر کی اور وہاں مقیم بھارتی شہریوں کی سلامتی کے بارے میں دریافت کیا۔

اردن، سعودی عرب اور بحرین سے بھی رابطہ

اس سے قبل وزیرِ اعظم نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے گفتگو میں خطے کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اردن کے عوام کے امن و سلامتی کے لیے بھارت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مشکل گھڑی میں اردن میں بھارتی برادری کی دیکھ بھال پر شکریہ بھی ادا کیا۔ علاوہ ازیں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان آل سعود اور بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے علیحدہ علیحدہ گفتگو میں حالیہ حملوں کی سخت مذمت کی گئی اور ان ممالک میں مقیم بھارتی شہریوں کی سلامتی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم سے بھی بات چیت

اتوار کے روز وزیرِ اعظم مودی نے اسرائیل کے وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو سے بھی گفتگو کی تھی، جس میں انہوں نے خطے میں فوری جنگ بندی اور امن کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔ بھارت کی جانب سے یہ مسلسل سفارتی رابطے اس بات کا اشارہ ہیں کہ نئی دہلی مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں امن، استحکام اور وہاں مقیم بھارتی برادری کے تحفظ کو اولین ترجیح دے رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

49 minutes ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

57 minutes ago

Delhi HC Order: پی ایم مودی کے ساتھ اپنی مبینہ ڈیپ فیک تصویر سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے دیا یہ حکم

عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…

2 hours ago