نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو نوراتری کے دوسرے دن ملک کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے ماں امبیکا کی عبادت کی اور ماں برہمچارنی سے بہادری، پختہ عزم اور ضبطِ نفس کا آشیرواد مانگا۔وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’چامنڈی سانگس‘ کے یوٹیوب لنک کو شیئر کیا، جس میں دیوی کی ستوتی پیش کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ نوراتری کا دوسرا دن تپسیا، تیاگ اور عزم کی علامت ماں برہمچارنی کی عبادت کے لیے وقف ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ ماں برہمچارنی سبھی کو بہادری اور ضبطِ نفس کا آشیرواد عطا کریں۔
ماں برہمچارنی تپسیا، عقیدت اور صبر کی علامت
ہندو مذہبی روایات کے مطابق، ماں برہمچارنی کو تپسیا، عقیدت، صبر اور خود پر قابو رکھنے کی علامت کے طور پر پوجا جاتا ہے۔ انہیں دیوی پاروتی کی تپسیا کرنے والی شکل مانا جاتا ہے۔ مذہبی عقیدے کے مطابق، دیوی پاروتی نے بھگوان شیو کو شوہر کے طور پر حاصل کرنے کے لیے سخت تپسیا کی تھی۔ ماں برہمچارنی کی عبادت کے ذریعے ان کے غیر متزلزل عزم اور عقیدت کو یاد کیا جاتا ہے۔نوراتری کے پہلے دن ماں شیل پتری کی پوجا کے بعد دوسرے دن عقیدت مند ماں برہمچارنی کی عبادت کرتے ہیں۔ اس موقع پر عقیدت مند علم، ثابت قدمی، روحانی ترقی اور مشکلات پر قابو پانے کی طاقت حاصل کرنے کے لیے دیوی سے دعا کرتے ہیں۔
سفید رنگ اور شکر کا خصوصی مذہبی اہمیت
نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور منتروں کا جاپ بھی کیا جاتا ہے۔ مذہبی روایت کے مطابق، اس دن سفید رنگ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، جو امن اور پاکیزگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔اس موقع پر ماں برہمچارنی کو شکر یا مصری کا بھوگ لگانے کی روایت بھی ہے۔ عقیدت مند ان کی پوجا کرکے زندگی میں صبر، ضبطِ نفس اور مشکلات کا سامنا کرنے کی طاقت حاصل کرنے کی دعا کرتے ہیں۔
چامنڈی ورداینی‘ بھکتی گیت بھی کیا شیئر
وزیر اعظم مودی نے اپنے پیغام کے ساتھ چامنڈی ورداینی نامی نوراتری خصوصی بھکتی گیت کا یوٹیوب لنک بھی شیئر کیا۔ یہ گیت کنڑ زبان میں پیش کیا گیا ہے۔ اسے بی کے سومترا نے گایا ہے، جبکہ اس کے موسیقی ڈائریکٹر ایل کرشنن اور نغمہ نگار آر این جے گوپال ہیں۔ اس گیت کو لہری میوزک کے بینر تلے پیش کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے ایک دوسری پوسٹ میں بھی نوراتری کے دوسرے دن کی مذہبی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے لکھا، ’’نوراتری کا دوسرا دن ماں برہمچارنی کی پوجا کے لیے وقف ہے، جو تپسیا، تیاگ اور عزم کی علامت ہیں۔ وہ سبھی کو بہادری اور ضبطِ نفس کا آشیرواد عطا کریں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…
ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…
بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…
انٹرنیشنل پریاگ راج فلم فیسٹیول 2026 کا شاندارانعقاد ایم این آئی ٹی آڈیٹوریم میں ہوا۔…