قومی

PMModi hails Jaishankar’s Rajya Sabha speech: پی ایم مودی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی راجیہ سبھا میں ’’غیرمعمولی تقریر‘‘ کو سراہا، سوشل میڈیا پر کیا شیئر

وزیر اعظم مودی نے راجیہ سبھا میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے خطاب کو سراہتے ہوئے اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔ پی ایم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر خارجہ کے خطاب کی ویڈو پر مبنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’’’وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر جی کی راجیہ سبھا میں غیر معمولی تقریر نے دہشت گردی کو عالمی توجہ کا موضوع بنانے کی ہندوستان کی کوششوں پر زور دیا۔ انھوں نے آپریشن سندور کے ذریعے ہندوستان کے مناسب جواب اور اپنے شہریوں کی حفاظت کو آگے بڑھانے کے بارے میں ہماری کوششوں پر بھی بات کی۔‘‘

اس سے قبل پی ایم مودی نے راجیہ سھا میں وزیر داخلہ امت شاہ کے خطاب کو بھی شیئر کیا اور اسے ایک شاندار خطاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے قومی سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق حکومت کا موقف پوری وضاحت سے پیش کیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے جمعرات کی صبح ایکس پر امت شاہ کے راجیہ سبھا میں خطاب کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’راجیہ سبھا میں وزیر داخلہ امت شاہ کی شاندار تقریر۔ انھوں نے قومی سلامتی، دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے اور آپریشن سندور کی کامیابی جیسے اہم امور پر حکومت کا موقف واضح طور پر پیش کیا۔‘‘

اس سے قبل راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے وزیراعظم مودی سے راجیہ سبھا میں آکر آپریشن سندور پر جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی غیر موجودگی ایوان کی توہین ہے، کیونکہ کئی اہم سوالات براہ راست ان سے جڑے ہوئے ہیں۔ بحث کے دوران امت شاہ اور کھڑگے کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی، جس کے بعد اپوزیشن اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

3 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

3 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

4 hours ago