وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک مضمون شیئر کیا ہے، جس کے مصنف مرکزی وزیر ایچ ڈی کمار سوامی ہیں۔ اس مضمون میں کہا گیا کہ ہندوستان برقی نقل و حرکت (EV)، ماحولیاتی مطابقت والی (گرین) ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ کے ذریعے اپنے صنعتی منظرنامے کی بنیادیں بدل رہا ہے۔
پی ایم مودی نے اس مضمون کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمارسوامی لکھتے ہیں کہ ہندوستان برقی نقل و حرکت، سبز ٹیکنالوجی اور خود انحصار مینوفیکچرنگ پر مضبوط توجہ کے ساتھ اپنے صنعتی منظر نامے کو نئی شکل دے رہا ہے۔ ہدف پر مبنی اسکیمیں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اس تبدیلی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔‘‘
مضمون میں مرکزی وزیر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومت برقی نقل و حرکت کو فروغ دے رہی ہے۔ نئی EV پالیسی کے تحت برقی گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کے لیے خاص مراعات فراہم کی گئی ہیں، جن کا مقصد بھارت کو EV انڈسٹری کا عالمی مرکز بنانا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے ملازمت، ٹیکنالوجی اپ گریڈز اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے ذریے صنعتی خود انحصاری کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی، جیسا کہ ملک کی کیپیٹل گڈز پالیسی 2025 میں بیان کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…