انٹرٹینمنٹ

Tara Sutaria Veer Pahariya: تارا ستاریا ۔ ویر پہاڑیا ڈنر ڈیٹ پر آئے نظر، تو یوزر بولے – پرفیکٹ جوڑی

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ تارا ستاریا کافی دنوں سے اپنی محبت بھری زندگی کو لے کر خبروں میں ہیں۔ قابل  ذکر بات  یہ ہے کہ اداکارہ کو کئی بار اداکار ویر پہاڑیا کے ساتھ دیکھا جا چکا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا یوزر قیاس لگا رہے ہیں
کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اسی دوران ایک بار پھر دونوں کو ڈنر ڈیٹ پر جاتے ہوئے دیکھا گیا، جسے دیکھ کر لوگ اب ان کے رشتے کو کنفرم مان رہے ہیں۔

ویر کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر نظر آئیں تارا
قابل ذکر بات یہ ہےکہ تارا ستاریا اور ویر پہاڑیا کو گزشتہ رات ایک ریسٹورنٹ کے باہر پاپارازی نے کیمرے میں قید کیا۔ دونوں ڈنر کے بعد اپنی گاڑی کی طرف جا رہے تھے۔ ویڈیو میں تارا “باس لیڈی” لک میں نظر آئیں۔ انہوں نے لیوپرڈ پرنٹ ٹاپ کے ساتھ اوور سائز بلیزر اور میچنگ شارٹس پہن رکھے تھے۔ وہیں ویر بھی تارا کے ساتھ بلیک میں ٹوئننگ کرتے دکھائی دیے۔ انہوں نے بلیک ٹی شرٹ اور بلیک جینز پہن رکھی تھی۔

یوزر نے دونوں کی جوڑی پر پیار لُٹایا
سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ،اس ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے کیفے کے باہر نکلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایسے میں یوزر کا کہنا ہے کہ اب ان کی ڈیٹنگ کنفرم ہو چکی ہے۔ ویڈیو پر لوگ خوب تبصرے کر رہے ہیں۔ کسی نے لکھا، “میڈ فار ایچ ادر”، تو کسی نے کہا، “ایک ساتھ دونوں پرفیکٹ لگ رہے ہیں۔”

تارا نے دی تھی ویر کو فلائنگ کس
اس سے پہلے بھی تارا نے ایک ایونٹ میں ریمپ واک کیا تھا، جس میں ویر بھی ان کے ساتھ پہنچے تھے۔ ریمپ واک کے دوران تارا نے ویر کو کھلے عام فلائنگ کس دی تھی۔ وہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔ اس کے علاوہ بھی دونوں کو کئی بار ممبئی کی سڑکوں پر ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔آ پ کو  بتاتے چلیں کہ تارا پہلے آدر جین کو ڈیٹ کر رہی تھیں، لیکن بعد میں دونوں کا بریک اپ ہو گیا۔ اب لگتا ہے کہ تارا اپنی زندگی ویر پہاڑیا کے ساتھ گزارنے والی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Narendra Modi: وزیر اعظم مودی کا کانگریس پر حملہ، کہا- 2014 سے پہلے ’فون بینکنگ‘ کے ذریعے ملک کی معیشت چلاتی تھی

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھونیشور میں ریزرو بینک آف انڈیا کے نئے ڈیٹا سینٹر…

29 minutes ago

Katerina Siniakova wins the Japan Open: کیٹرینا سنیاکووا نے جاپان اوپن کا خطاب جیتا، فائنل میں ایشلین کروگر کو ہرایا

چیک جمہوریہ کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سنیاکووا نے فائنل میں امریکہ کی ایشلین کروگر کو…

2 hours ago