وارانسی: وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر جاری غیر یقینی صورت حال کو ہندوستانی معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ ملک کو اپنے معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے ہوشیار اور مستعد رہنے کی ضرورت ہے۔
زرعی، چھوٹے صنعت کاروں اور نوجوانوں کی روزگار اولین ترجیح
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی سب سے بڑی ترجیح کسانوں، چھوٹے صنعت کاروں اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ملک کا ہر طبقہ ترقی میں شامل ہو۔ لیکن کچھ ذمہ داریاں ہم شہریوں پر بھی عائد ہوتی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سودیشی (مقامی طور پر تیار کردہ) اشیاء کو ترجیح دیں اور وکل فار لوکل کے جذبے کو اپنائیں۔ ہمیں صرف وہی چیزیں خریدنی چاہئیں جو ہندوستانیوں نے بنائی ہوں۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان تیسری سب سے بڑی معیشت بنے، تو ہر فرد کو سودیشی مصنوعات کے لیے آواز بلند کرنی ہوگی۔
کاروباری طبقے سے خصوصی اپیل
مودی نے کاروباری طبقے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں غیر یقینی صورت حال ہے، اس وقت ہمیں خاص طور پر اپنے ملک کی مصنوعات کو فروغ دینا ہوگا۔ ہمیں صرف ’سوَدیشی‘ اشیاء فروخت کرنی چاہئیں تاکہ ہماری معیشت مضبوط ہو۔ یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب حال ہی میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا ہے اور روسی تیل اور دفاعی ساز و سامان کی خریداری پر ہندوستان کو مزید جرمانے کی دھمکی دی ہے۔
ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد
اس موقع پر وزیر اعظم نے وارانسی میں تقریباً 2200 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان منصوبوں میں شامل ہیں: وارانسی-بھدوہی سڑک اور چھیتونی-شول ٹنکیشور روڈ کی توسیع اور مضبوطی، ہردتپور ریلوے اوور برج کا افتتاح، جو موہن سرائے-ادالپورا سڑک پر ٹریفک کم کرے گا، دیہی و شہری سڑکوں کی توسیع، جیسے دلمندی، لہرتارا-کوٹوا، گنگا پور اور بابت پور میں، ریلوے کراسنگ 22C اور خالص پور یارڈ پر نئے اوور برجز کا سنگ بنیاد۔
یہ وزیر اعظم مودی کا اپنے حلقہ وارانسی کا51 واں دورہ تھا۔ وزیر اعظم کے خطاب کو ماہرین نے موجودہ عالمی تجارتی دباؤ اور گھریلو پیداوار کے فروغ کی کوششوں کے تناظر میں اہم قرار دیا ہے۔ ان کے بیانات سے واضح ہے کہ حکومت مستقبل کی اقتصادی چنوتیوں سے نمٹنے کے لیے لوکل انڈسٹری اور مقامی مصنوعات پر زور دے رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…