قومی

PM Modi Seva Yatra: وڈ نگر سے وارانسی تک 35,500 کلومیٹر کا سفر، 500 سے زائد نوجوان آج وزیر اعظم مودی سے کریں گے براہِ راست گفتگو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج، 24 ستمبر کی صبح 9 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’سیوا یاترا‘ میں شامل نوجوانوں سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔ ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد نوجوان اس یاترا کا حصہ ہیں، جو موٹر سائیکلوں کے ذریعے گجرات کے وڈ نگر سے اتر پردیش کے وارانسی تک سفر کر رہے ہیں۔ 17 ستمبر سے شروع ہونے والی یہ یاترا 7 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس دوران نوجوان رضاکار راستے میں آنے والے گاؤں، قصبوں اور اضلاع میں قیام کرکے خدمتِ خلق سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد محض موٹر سائیکل کے ذریعے ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچنا نہیں، بلکہ عوام کے درمیان جا کر سماجی شراکت داری اور خدمت کے جذبے کو فروغ دینا بھی ہے۔

گاؤں گاؤں پہنچ رہا ہے خدمت کا پیغام

’سیوا یاترا‘ میں شامل نوجوان اسکولوں، اسپتالوں، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہومز میں صفائی اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ کئی مقامات پر تالابوں، مندروں، پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر صفائی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ نوجوان دیہی عوام سے ملاقات، یوتھ ڈائیلاگ اور گرام سبھا کے ذریعے مقامی مسائل کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت پودے لگانے کے ساتھ ساتھ گؤ سیوا جیسی سرگرمیوں میں بھی نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔ ’پی ایم شری‘ اسکولوں میں بچوں سے ملاقات کرکے انہیں کتابیں اور اسٹیشنری فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ اسپتالوں، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہومز میں ضرورت مند افراد کی مدد بھی کی جا رہی ہے۔

20 ٹیمیں طے کریں گی 35,500 کلومیٹر کا سفر

بی جے پی کے مطابق 22 روزہ اس مہم کے دوران 20 ٹیمیں مجموعی طور پر 35,500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کا ہدف لے کر آگے بڑھ رہی ہیں۔ سفر کے دوران بیواؤں کو کارآمد کٹس فراہم کرنے، آشا کارکنوں کو اعزاز دینے اور عوام کو سرکاری اسکیموں سے متعلق معلومات فراہم کرنے جیسی سرگرمیاں بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔ یہ مہم وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ اور ان کی 25 سالہ عوامی خدمت کے موقع سے منسلک ہے۔ اب 24 ستمبر کو وزیر اعظم مودی ’سیوا یاترا‘ کے شرکا سے براہِ راست گفتگو کریں گے اور سفر کے دوران ان کے تجربات بھی جانیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

GRAP 2 restrictions in Delhi: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی میں اضافہ، گریپ-2 نافذ،  جانئے کیا ہے گریپ اور اسے کیوں نافذ کیا جاتا ہے؟

گریپ کا چوتھا مرحلہ آلودگی کی انتہائی سنگین صورت حال میں نافذ کیا جاتا ہے۔…

40 minutes ago

Democrats Win Majority in the Senate: سینیٹ میں ڈیمو کریٹس کو ملی اکثریت ، ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو ملی شرم ناک شکست

ٹرمپ کی جانب سے منتخب کیے گئے ریپبلکن امیدواروں کو ٹیکساس اور ساؤتھ کیرولائنا میں…

1 hour ago

US Midterm Elections 2026: ہندوستانی نژادپیا ڈانڈیا نے فلوریڈا میں کانگریس کی نشست جیت لی، میرین فوج کے سابق اہلکار کو دی شکست

انڈین امریکن امپیکٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر چنتن پٹیل نے ایک بیان میں پیّا ڈانڈیا کی…

3 hours ago