مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سالگرہ کے موقع پر بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی مرکزی لیڈروں نے انہیں مبارکباد دی۔ وزیر اعظم مودی نے’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا، ’’مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ انہیں ان کی لگن اور فطرتی محنت کے لیے وسیع پیمانے پر ستائش ملی ہے۔ انہوں نے بھارت کی داخلی سلامتی کے نظام کو مضبوط بنانے اور ہر بھارتی کو تحفظ اور عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع دینے کے لیے قابل ستائش کوششیں کی ہیں۔ میں ان کی طویل اور صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘
بی جے پی صدر جے پی نڈا نے دی مبارکباد
بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا، ’’مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ کو میری اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے تمام کارکنوں کی جانب سے سالگرہ کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ آپ کی عوامی زندگی، لگن اور تنظیمی صلاحیت ایک منفرد مثال ہے۔ نکسل ازم کے خاتمے میں آپ کی مضبوط کاوش کی وجہ سے ملک کو نکسل ازم سے نجات دلانے کی جنگ ایک فیصلہ کن مرحلے پر پہنچ چکی ہے۔ آپ نے تنظیم کی توسیع اور نظریے کی مضبوطی دونوں کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ ایشور سے دعا ہے کہ آپ کو بہترین صحت اور لمبی عمر نصیب ہو۔‘‘
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دی مبارکباد
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی وزیر داخلہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’’مرکزی کابینہ کے ہمارے ساتھی، وزیر داخلہ امت شاہ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ فطرتی طور پر بہت محنتی اور مضبوط ارادوں کے مالک، امت شاہ بھارت کی داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے اور ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پوری لگن سے کام کر رہے ہیں۔ میں ایشور سے دعا کرتا ہوں کہ وہ طویل عمر اور اچھی صحت سے نوازے۔‘‘
وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان جانب سے مبارکباد
وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان نے اپنے ’ایکس‘پوسٹ میں لکھا، ’’عوامی محبوب سیاستدان، ماہر منتظم اور بہترین حکمت عملی ساز مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ ایشور سے دعا ہے کہ آپ کو بہترین صحت، طویل اور کامیاب زندگی نصیب ہو۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
ہندوستانی کپتان کی توجہ فی الحال ٹیم کے لیے نئے معیار قائم کرنے پر ہے۔…
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…
مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی…
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…