قومی

Amit Shah celebrates 61st birthday: سالگرہ کے موقع پر وزیرداخلہ امت شاہ نے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا، کہا-’’ملک کی تعمیر کے سفر میں آپ کی رہنمائی ہمارے لیے مسلسل حوصلے کا باعث

نئی دہلی: وزیرداخلہ امت شاہ نے اپنی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ملک کی ترقی کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کی صبح امت شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی عوامی خدمات، عزم اور محنت کی تعریف کی۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا: ’’وزیرداخلہ امت شاہ جی کو جنم دن کی ڈھیر ساری مبارکباد۔ وہ عوامی خدمت کے جذبے اور انتھک محنت کے لیے بڑے پیمانے پر سراہا جاتے ہیں۔ انہوں نے ملک کی داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے اور ہر ہندوستانی کی عزت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے قابل تعریف کوششیں کی ہیں۔ میں ان کی طویل اور صحت مند زندگی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

امت شاہ کا جوابی پیغام 

وزیرداخلہ امت شاہ نے وزیراعظم مودی کے پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سماجی رابطہ پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا: ’’عزت مآب وزیراعظم نریندر مودی جی، آپ کی محبت بھری نیک تمناؤں کے لیے شکریہ۔ آپ کے الفاظ ہمیشہ ہمیں زیادہ بہتر طور پر ملک کی خدمت کرنے اور ایک ترقی یافتہ بھارت کے آپ کے وژن کو پورا کرنے کی تحریک دیتے ہیں۔ ملک کی تعمیر کے اس سفر میں آپ کی رہنمائی ہمارے لیے مسلسل حوصلے کا باعث ہے۔‘‘

گجرات کے وزیراعلیٰ کا خراج تحسین

گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل نے بھی امت شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں بھارت کی داخلی سلامتی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا: ’’گاندھی نگر لوک سبھا کے عوام دوست رکن پارلیمنٹ، مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون عزت مآب امت بھائی شاہ کو سالگرہ کی بہت سی مبارکباد۔ آپ کی ثابت قدم قیادت میں ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال انتہائی مضبوط ہوئی ہے۔ آپ کے مضبوط حوصلے سے ملک نے نکسل ازم کے خاتمے، بدعنوانی سے آزادی سمیت دیگر معاملات میں بے مثال کامیابی حاصل کی ہے۔‘‘

تعاون کی وزارت اور دیہی معیشت میں نئی جان

بھوپندر پٹیل نے ملک کے پہلے وزیرتعاون کی حیثیت سے امت شاہ کی خدمات کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ ’’ملک کے پہلے وزیر تعاون کے طور پر آپ کی قیادت میں کوآپریٹو سیکٹر ’’تعاون کے ذریعے خوشحالی‘‘ کے منتر کے ساتھ نئی توانائی سے بھرا ہوا ہے اور دیہی معیشت نے رفتار پکڑی ہے۔ میں بھگوان سے آپ کی لمبی زندگی اور کامیابیوں سے بھرپور زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

27 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago