قومی

PM Modi Sanskrit Shlok: ’’علم سے بڑھ کر دنیا میں کوئی چیز پاکیزہ نہیں!‘‘ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شیئر کیے گئے سنسکرت شلوک کا کیا ہے مفہوم ؟

وزیر اعظم نریندر مودی روزانہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر قدیم سناتن روایت سے وابستہ ترغیبی سبھاشت اور سنسکرت شلوک شیئر کرکے عوام کو مثبت سوچ، اخلاقی اقدار اور قومی ذمہ داری کا پیغام دے رہے ہیں۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے جمعرات کے روز ایک روحانی شلوک شیئر کیا اور ملک کے عوام سے اپنی مادرِ وطن کی بے لوث خدمت اور قوم کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیے جانے والے ان قدیم شلوکوں اور ان کے مفہوم کو سوشل میڈیا پر خاص طور پر نوجوانوں اور دانشور طبقے کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم کے شیئر کیے گئے شلوک کا مفہوم

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو جو سنسکرت شلوک شیئر کیا،اس شلوک کے مفہوم کے مطابق، وہ زمین جس پر ہر قسم کی مفید نباتات اور زندگی بخش جڑی بوٹیاں پیدا ہوتی ہیں، ہماری دھرتی ماں ہمیشہ مستحکم، وسیع اور خوشحال رہے۔ علم، بہادری، سچائی اور محبت جیسے اعلیٰ اوصاف سے مزین اس مادرِ وطن کی، جو تمام انسانوں کی بھلائی اور زندگی کی ضروری نعمتیں فراہم کرتی ہے، ہم سب کو پوری لگن اور اخلاص کے ساتھ خدمت کرنی چاہیے۔

مسلسل کوشش ہی کامیاب زندگی کی بنیاد

اس سے قبل بھی وزیر اعظم مودی نوجوانوں میں روحانی ترقی، خود احتسابی اور علم کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے متعدد سنسکرت شلوک شیئر کر چکے ہیں۔ بدھ کے روز انہوں نے کہا تھا کہ روحانی ارتقا انسان کے اندر خدمت، ایثار اور ملک کو آگے بڑھانے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ ان کے مطابق اپنی شخصیت کو بہتر بنانا اور مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رہنا ہی کامیاب زندگی کا بنیادی اصول ہے، اور باصلاحیت افراد اسی فکر کے ساتھ معاشرے میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔منگل کو انہوں نے بھگوت گیتا کے شلوک  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس دنیا میں علم سے زیادہ پاکیزہ کوئی چیز نہیں اور مسلسل ریاضت و سیکھنے کے عمل سے ہی انسان کا باطن پاکیزہ ہوتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Prayagraj Film Festival 2026: سنگم نگری میں سنیما کا میلہ، 30 اکتوبر سے پریاگ راج فلم فیسٹیول کا آغاز، نوجوان فنکاروں کو ملے گا پلیٹ فارم

منتظمین کے مطابق، اچھی فلم بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی احساسات اور…

48 minutes ago

12th BRICS Parliamentary Forum: بارہویں برکس پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ

بھارت کی صدارت میں 12ویں برکس پارلیمانی کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس…

2 hours ago

India invites Pakistan for SCO forum in Delhi: آپریشن سندور کے بعد پہلی بار بھارت نے پاکستان کو ایس سی او فورم میں شرکت کی دعوت دی

پاکستان نے یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کی 2026-27 کی…

3 hours ago