انٹرٹینمنٹ

Salman Khan Court Notice: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی مشکلات میں اضافہ، چندی گڑھ کی عدالت نے جاری کیا نوٹس، جانیے کیا ہے پورا معاملہ

چندی گڑھ کے منی ماجرا علاقے کے رہائشی اور کاروباری شخصیت ارون گپتا کی شکایت پر جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس (جے ایم آئی سی) کی عدالت نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان سمیت متعدد افراد اور اداروں کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے اسٹائل کیوٹنٹ جیولری پرائیویٹ لمیٹڈ، پرساد بندو مادھو، سنتوش شریواستو، بیئنگ ہیومن فاؤنڈیشن، سلمان خان اور الویرا خان اگنی ہوتری کو 5 اکتوبر تک اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اگر عدالت ان کے جواب سے مطمئن نہ ہوئی تو اگلے مرحلے میں سمن بھی جاری کیے جا سکتے ہیں۔اس سے قبل 2021 میں بھی چندی گڑھ پولیس نے اسی معاملے میں سلمان خان کو نوٹس بھیجا تھا، جس کا جواب انہوں نے ای میل کے ذریعے جمع کرایا تھا۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

شکایت کنندہ ارون گپتا کا دعویٰ ہے کہ چند سال قبل ممبئی میں بگ باس کے سیٹ پر ان کی ملاقات سلمان خان سے ہوئی تھی۔ ان کے مطابق گفتگو کے دوران سلمان خان نے چندی گڑھ میں جیولری شوروم کھولنے اور اس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا یقین دلایا تھا۔ اسی اعتماد پر ارون گپتا نے 2018 میں تقریباً 3 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرکے منی ماجرا میں ایک جیولری شوروم قائم کیا۔تاہم افتتاح کے روز سلمان خان خود تقریب میں شریک نہیں ہوئے، بلکہ ان کی جگہ ان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری نے شرکت کی۔

پولیس میں بھی درج ہے مقدمہ

شکایت کنندہ کے مطابق ان کا کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت ابتدائی دنوں میں طے شدہ شرائط کے مطابق سامان کی فراہمی جاری رہی، لیکن کچھ عرصے بعد سپلائی اچانک بند کر دی گئی۔ جب انہوں نے کمپنی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو دفتر بند ملا اور کمپنی کی ویب سائٹ بھی غیر فعال تھی۔اس کے بعد ارون گپتا نے کمپنی اور اداکار سلمان خان کے خلاف چندی گڑھ پولیس میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد معاملہ عدالت تک پہنچ گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Prayagraj Film Festival 2026: سنگم نگری میں سنیما کا میلہ، 30 اکتوبر سے پریاگ راج فلم فیسٹیول کا آغاز، نوجوان فنکاروں کو ملے گا پلیٹ فارم

منتظمین کے مطابق، اچھی فلم بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی احساسات اور…

8 minutes ago

12th BRICS Parliamentary Forum: بارہویں برکس پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ

بھارت کی صدارت میں 12ویں برکس پارلیمانی کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس…

1 hour ago

India invites Pakistan for SCO forum in Delhi: آپریشن سندور کے بعد پہلی بار بھارت نے پاکستان کو ایس سی او فورم میں شرکت کی دعوت دی

پاکستان نے یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کی 2026-27 کی…

2 hours ago