نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کے مقبول تعلیمی اور رہنمائی پروگرام ’پریکشا پہ چرچا‘ کے نویں ایڈیشن کا دوسرا ایپی سوڈ پیر کے روز جاری کیا جائے گا۔ پروگرام کے آغاز سے قبل وزیراعظم نے طلبہ کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے طلبہ غیر معمولی ذہانت اور قابلیت کے حامل ہیں اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں لکھا: ’’غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہمارے طلبہ میں اپنے خوابوں کو سچ کرنے کی بھرپور طاقت موجود ہے۔ ’پریکشا پہ چرچا‘ کا مقصد بھی یہی ہے کہ طلبہ اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کا مثبت اور بامقصد استعمال سیکھیں۔‘‘
سنسکرت شلوک کے ذریعے حوصلہ افزائی
اس موقع پر وزیراعظم نے ایک قدیم سنسکرت شلوک بھی شیئر کیا جس میں علم، محنت اور لگن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا:
’’विद्या वितर्को विज्ञानं स्मृतिस्तत्परता क्रिया।
यस्यैते षड्गुणास्तस्य नासाध्यमतिवर्तते॥‘‘
جس کا مفہوم ہے: ’’علم، استدلال، سائنس، یادداشت، مستعدی اور عملی جدوجہد—یہ چھ خوبیاں جس میں ہوں، اس کے لیے کوئی بھی کام ناممکن نہیں۔‘‘
ملک کے مختلف شہروں کے طلبہ سے مکالمہ
’پریکشا پہ چرچا 2026‘ کے دوسرے ایپی سوڈ میں دیوموگرا، کوئمبٹور، رائے پور، گوہاٹی اور دہلی میں وزیراعظم کی طلبہ سے براہ راست گفتگو دکھائی جائے گی۔ اس دوران وزیراعظم امتحانات کی تیاری، ذہنی دباؤ سے نمٹنے، خود اعتمادی برقرار رکھنے اور منظم روٹین اپنانے سے متعلق عملی مشورے دیں گے۔ وزیر اعظم نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ امتحانات کے دوران پُراعتماد رہیں، روزمرہ کے معمولات کی پابندی کریں اور اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں، کیونکہ یہی کامیابی کی کنجی ہے۔
پہلا ایپی سوڈ اور طلبہ کی تجاویز
قابل ذکر ہے کہ ’پریکشا پہ چرچا 2026‘ کا پہلا ایپی سوڈ 6 فروری کو جاری کیا گیا تھا۔ اس میں وزیر اعظم نے بتایا کہ بڑی تعداد میں طلبہ نے یہ تجویز دی تھی کہ ملک کے مختلف حصوں میں بھی پریکشا پہ چرچا منعقد کیا جانا چاہیے۔ اسی تجویز کو عملی شکل دیتے ہوئے اس سال خصوصی ایپی سوڈز تیار کیے گئے ہیں، جن میں مختلف شہروں میں جا کر طلبہ سے مکالمہ کیا گیا۔
تعلیمی دباؤ کم کرنے کی منفرد پہل
سال 2018 سے وزیر اعظم نریندر مودی ہر سال بورڈ امتحانات سے قبل طلبہ، اساتذہ اور والدین سے براہِ راست گفتگو کرتے ہیں۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلبہ میں امتحانی دباؤ کم کرنا، مثبت سوچ کو فروغ دینا اور ہمہ جہت تعلیم کو تقویت دینا ہے۔ اس پورے پروگرام کی نگرانی وزارتِ تعلیم کرتی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کے پروگرام میں 5 کروڑ سے زائد طلبہ، اساتذہ اور والدین نے شرکت کی تھی۔ جبکہ 2026 کے ایڈیشن کے لیے 4.5 کروڑ سے زیادہ رجسٹریشن ہوئیں۔ اس کے علاوہ 2.26 کروڑ افراد متعلقہ سرگرمیوں میں شامل ہوئے، جس سے مجموعی طور پر 6.76 کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
شمال مشرقی دہلی میں یہ 2 دن کے اندر قتل کی دوسری واردات ہے۔ اس…
پشاور کے کیپٹل سٹی پولیس افسر ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں…
لداخ میں کھیلوں کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں…
سماعت کے دوران راجپال یادو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکار کو ایک…
تہواروں کے دوران بڑھتی ہوئی بھیڑ اور سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی دہلی،…
نیویارک میں بھارتی سفارت خانے نے کہا کہ اسے امریکی شہر اورورا میں ایک مذہبی…