قومی

PM Modi Wishes Arunachal Pradesh on Statehood Day: اروناچل پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر پی ایم مودی نے کہا کہ روایت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کی ایک روشن مثال

نئی دہلی :اروناچل پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے روایت اور فطرت کے درمیان بہترین ہم آہنگی کی مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے محنتی اور پُرجوش شہری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہاں کی قبائلی ثقافت بھارت کی تہذیبی وراثت کو مزید مضبوط بناتی ہے۔وزیر اعظم  مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اروناچل پردیش قدرتی مناظر اور غیر معمولی ثقافتی تنوع سے مالا مال ریاست ہے، جہاں روایت اور قدرت ایک دوسرے کے ساتھ خوبصورتی سے جڑی ہوئی نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کی محنت اور عزم قومی ترقی کو نئی رفتار دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم  مودی نے امید ظاہر کی کہ آنے والے برسوں میں اروناچل پردیش ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوتا رہے گا اور ملک کی مجموعی پیش رفت میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی اروناچل پردیش کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے ریاست کی قدرتی خوبصورتی، ثقافتی تنوع اور عوام کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اروناچل پردیش کی قبائلی روایات اور قدرتی وسائل قومی ورثہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور ریاست کے باشندے ملک کی یکجہتی اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ صدر نے ریاست کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اروناچل پردیش کو ’’اگتے سورج کی سرزمین‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ جغرافیائی اعتبار سے یہ ریاست بھوٹان، چین اور میانمار کی سرحدوں سے متصل ہونے کے باعث اسٹریٹجک اہمیت رکھتی ہے۔ ماضی میں یہ علاقہ نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ایجنسی کے نام سے معروف تھا۔ سن 1972 میں اسے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنایا گیا جب کہ 20 فروری 1987 کو مکمل ریاست کا درجہ حاصل ہوا۔آج اروناچل پردیش اپنی دلکش قدرتی خوبصورتی، حیاتیاتی تنوع اور منفرد قبائلی ثقافت کے باعث ملک بھر میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے مختلف حصوں میں ثقافتی اور سرکاری تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، جن میں عوام اپنی روایات اور ثقافتی ورثے کا بھرپور اظہار کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں مثال

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچنل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

1 minute ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

43 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

53 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

1 hour ago