قومی

PM chairs a meeting to review progress of TB elimination campaign: وزیراعظم مودی نے ٹی بی کے خاتمے کی مہم کی پیشرفت کا جائزہ لیا، میٹنگ میں وزیر صحت اور اعلیٰ حکام رہے موجود

وزیر اعظم نریندر مودی نے 13 مئی 2025 کو ملک میں تپ دق (ٹی بی) کے خاتمے کی مہم کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا اور دیگر اعلیٰ حکام میٹنگ میں موجود تھے۔ یہ میٹنگ ہندوستان کی ٹی بی فری انڈیا مہم کے تحت منعقد کی گئی تھی جس کا مقصد ملک سے ٹی بی کو ختم کرنا ہے۔

اجلاس میں مہم کے تحت کیے گئے کام، چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹی بی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت اور دیگر وزارتوں کے درمیان تعاون پر زور دیا۔

مذکورہ اجلاس میں ایک مہم کے تحت 100 روزہ ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 347 اضلاع کو مہم میں شامل کیا گیا ہے۔ اجلاس میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ٹی بی کی تشخیص، علاج اور روک تھام کے لیے کوششوں میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Nabin visits the Gorakhnath Temple: بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین نے گورکھ ناتھ مندر میں کی پوجا ارچنا، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا استقبال

گورکھپور دورے کے دوسرے دن مندر پہنچے نتن نبین، تنظیمی عہدیداروں اور سابق ارکان پارلیمنٹ…

1 hour ago