وزیراعظم نریندر مودی کی تیسری حلف برداری اور اقتدار میں واپسی کے بعد سے مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے۔ نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ممالک سے بھی سربراہان کی طرف سے تہنیتی پیغامات مسلسل موصول ہورہے ہیں ۔ اس ضمن میں پڑوسی ملک پاکستان سے بھی پی ایم مودی کو مبارکباد دیا جارہا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پی ایم مودی کو مبارکباد دی ۔ ان کے پیغام میں بہت کچھ خاص نہیں تھا ،انہوں نے صرف مبارکباد دینے پر اکتفا کیا جس کے جواب میں پی ایم مودی نے بھی صرف شکریہ کہا۔ یاد رہے کہ حلف برداری کی تقریب میں ہندوستان نے اپنے تمام پڑوسی ممالک کو مدعو کیا تھا لیکن پاکستان کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔
وہیں دوسری جانب پی ایم شہباز شریف کے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے جب پی ایم مودی کو مبارکباد دی تو پی ایم مودی نے بھی کھل کر ان کے مبارکبادی پر جواب دیا ۔ نواز شریف نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ‘تیسری بار اقتدار سنبھالنے پر مودی جی کو تہہ دل سے مبارکباد۔ حالیہ انتخابات میں آپ کی پارٹی کی کامیابی عوام کے آپ کی قیادت پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ آئیے نفرت کو امید سے بدلیں اور جنوبی ایشیا کے لوگوں کی تقدیر سنوارنے کے لیے اس موقع کو غنیمت جانیں۔
نواز شریف کے اس پیغام پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اپنے ایکس اکاونٹ کا سہارا لیا۔ انہوں نے جواباً لکھا کہ ‘میں نواز شریف کی طرف سے آئے تہنیتی پیغام کی تعریف کرتا ہوں۔ ہندوستان کے لوگ ہمیشہ امن، سلامتی اور ترقی پسند خیالات کے لیے کھڑے رہے ہیں۔ اپنے لوگوں کی بھلائی اور سلامتی کو آگے بڑھانا ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گا۔پی ایم مودی کے اس جوابی بیان میں ایک پیغام بھی مانا جارہا ہے اور ایک اشارہ بھی ہے کہ ہندوستان امن چاہتا ہے اور اپنے لوگوں کی سلامتی کو ترجیح دینا پسند کرتا ہے،ایسے میں پاکستان امن کے دشمنوں اور ترقی میں روکاوٹ ڈالنے والے عناصر سے خود کو پاک کرکے بھارت کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھا سکتا ہے ۔ حالانکہ ہندوستان کا پاکستان کے ساتھ رشتے کو لیکر پہلے دن سے ہی یہی موقف رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…