پی ایم مودی۔
بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے پہلے مرحلے میں آج ریاست کے 18 اضلاع کی 121 نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، جن میں 102 عام نشستیں اور 19 درج فہرست ذاتوں کے لیے مخصوص ہیں۔ پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور شام تک جاری رہے گی۔ اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور الیکشن کمیشن نے عوام سے پرجوش انداز میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
وزیر اعظم مودی کا ووٹروں کو پیغام
وزیراعظم نریندر مودی نے صبح سویرے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے بہار کے ووٹروں کو ان کے ’’جمہوری فرض‘‘ کی یاد دہانی کرائی۔ انہوں نے لکھا: ’’بہار میں آج جمہوریت کے تہوار کا پہلا مرحلہ ہے۔ اس مرحلے کے تمام ووٹروں سے میری درخواست ہے کہ وہ بھرپور جوش کے ساتھ ووٹ دیں۔ پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں کو میری خاص مبارکباد۔ یاد رکھنا ہے— پہلے ووٹ، پھر جل پان!‘‘
الیکشن کمیشن اور راجناتھ سنگھ کی اپیل
الیکشن کمیشن نے بھی پوسٹ کے ذریعے عوام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’’بہار انتخابی عمل کے لیے پوری طرح تیار ہے، تمام ووٹروں کو پولنگ بوتھ پر خوش آمدید‘‘۔ اس کے علاوہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ ’’یہ جمہوریت کا جشن ہے، سب لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں کو ڈھیر ساری مبارکباد۔‘‘
دوسرے مرحلے کے لیے ’مشن بہار‘ تیز
پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے ساتھ ہی وزیراعظم مودی نے دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم کو رفتار دے دی ہے۔ آج وہ بھاگلپور کے ہوائی اڈہ میدان میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے، جہاں بھاگلپور اور بانکا کی بارہ اسمبلی نشستوں کے ووٹر موجود ہوں گے۔ اس کے بعد وہ ارریہ کے فاربس گنج میں ایک اور ریلی کریں گے، جس میں نو اسمبلی حلقوں کے این ڈی اے امیدوار شریک ہوں گے۔ ان علاقوں میں 11 نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ ریلیوں کے بعد پی ایم مودی گیا جائیں گے اور 7 نومبر کو اورنگ آباد میں بھی ایک اہم عوامی جلسہ کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…