امریکہ کے شہر نیویارک میں ہونے والے میئر کے انتخابات میں بھارتی نژاد زہران ممدانی نے شاندار جیت حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔ ان کی جیت کے ساتھ نیویارک کو اس کا پہلا مسلم میئر ملا ہے۔ زہران ممدانی معروف بھارتی فلم ساز میرا نائر کے بیٹے ہیں، جنہوں نے اپنی فلموں کے ذریعے سماجی حقائق کو اجاگر کر کے بین الاقوامی شہرت حاصل کی ہے۔ میرا نائر کا شمار بھارت کی ممتاز فلم ساز خواتین میں ہوتا ہے۔ ان کی فلمیں ہمیشہ سماجی ناہمواری، طبقاتی فرق، نسلی امتیاز اور انسانی رشتوں کی پیچیدگیوں پر روشنی ڈالتی ہیں۔
میرا نائر کا جنم 15 اکتوبر 1957 کو اڑیسہ کے راورکیلا شہر میں ایک تعلیم یافتہ اور متوسط گھرانے میں ہوا۔ ان کے والد امرت لال نائر بھارتی انتظامی خدمات (آئی اے ایس) سے وابستہ تھے، جبکہ ان کی والدہ ایک سماجی کارکن تھیں۔ میرا نائر نے اپنے والدین سے متاثر ہو کر زندگی کی حقیقتوں کو قریب سے سمجھا، جس کی جھلک ان کی فلموں میں واضح طور پر نظر آتی ہے۔ ابتدائی تعلیم بھونیشور اور شملہ میں حاصل کرنے کے بعد میرا دہلی یونیورسٹی کے مرانڈا ہاؤس کالج پہنچیں، جہاں سے انہوں نے گریجویشن کیا۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے انہیں کیمبرج یونیورسٹی سے اسکالرشپ ملی، لیکن انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔
میرا نائر نے ابتدا میں اداکاری سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، مگر جلد ہی انہیں احساس ہوا کہ ان کی اصل دلچسپی ہدایت کاری اور کہانی گوئی میں ہے۔ ان کی پہلی مختصر فلم“جامع مسجد اسٹریٹ جرنل” نے فلمی دنیا میں ان کی شناخت بنائی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے قریبی دوست سونی تاراپور والا کے ساتھ مل کر شہرۂ آفاق فلم “سلام بامبے” بنائی، جس نے عالمی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل کی۔ یہی وہ فلم تھی جسے آسکر ایوارڈ میں بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کے لیے نامزد کیا گیا جو کسی بھارتی فلم کے لیے ایک تاریخی کامیابی تھی۔
اس کے بعد میرا نائر نے کئی یادگار فلمیں بنائیں، جن میں “مسی سپی مسالہ”, “کام سوتر: پریم کی ایک کہانی”, اور “مانسون ویڈنگ” نمایاں ہیں۔ ان فلموں میں انہوں نے ہندوستانی تارکین وطن کی زندگی، نسل پرستی، محبت اور ازدواجی تعلقات جیسے حساس موضوعات پر گہرائی سے کام کیا۔ میرا نائر کی تخلیقات کو عالمی سطح پر بے حد سراہا گیا۔ انہوں نے ٹیلی ویژن کی دنیا میں بھی نمایاں کام کیا۔ ان کی مشہور سیریز میں “اے سُٹیبل بوائے”, “کوئین آف کاٹوے” اور “وینیٹی فیئر” شامل ہیں۔ میرا نائر کی ذاتی زندگی بھی دلچسپ رہی۔ انہوں نے پہلی شادی فوٹوگرافر مچ اپسٹین سے کی، مگر یہ رشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور 1987 میں طلاق ہو گئی۔ بعد ازاں، 1988 میں انہوں نے معروف یوگنڈا نژاد بھارتی ماہرِ سیاسیات محمود ممدانی سے شادی کی۔ انہی کے بیٹے زہران ممدانی آج نیویارک کے پہلے مسلم میئر کے طور پر عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…