بھارت ایکسپریس۔
PM Modi Kashmir Visit: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سربراہ محبوبہ مفتی نے جمعرات کو کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کے کشمیردورہ کا مقصد آئندہ لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر ملک کے باقی حصوں میں بی جے پی کے اہم انتخابی حلقوں کو خطاب کرنا اورپارٹی کے لئے حمایت جمع کرنا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سرکاری ملازمین کو یہاں وزیراعظم کے پروگرام کی جگہ تک ’’جبراً‘‘ لایا جا رہا ہے۔
جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ نے الزام لگایا کہ یہ ’’خوبصورت تصویر پیش کرنے کے لئے سرکاری ملازمین کوزبردستی لایا گیا کہ 2019 کے بعد سب ٹھیک ہے۔ مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کے التزام کو 2019 میں منسوخ کردیا تھا اورسابقہ ریاست جموں وکشمیرکو مرکزکے زیرانتظام دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔
توہین کا جشن منا رہے ہیں لوگ: محبوبہ مفتی
جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پرلکھا، ’’سرکاری ملازمین کوصفرسے کم درجہ حرارت میں صبح پانچ بجے بڈگام پرگاڑیوں سے وزیراعظم کے ریلی مقام پرلے جایا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’یہ دیکھ کربہت مایوس ہوتی ہے کہ ملازمین کو یہ خوبصورت تصویرپیش کرنے کے لئے جبراً لایا جا رہا ہے کہ 2019 کے بعد سب کچھ ٹھیک ہے اوریہاں لوگ اپنی اجتماعی طاقت اورذلت کے کمزورہونے کا جشن منا رہے ہیں۔‘‘
محبوبہ مفتی نے بتایا انتخابی ایجنڈا
پی ڈی پی کی صدرمحبوبہ نے کہا کہ یہ منظرجموں وکشمیرمیں دہشت گردی کے عروج پرہونے کے دوران اٹل بہاری واجپئی اورمنموہن سنگھ جیسے سابق وزرائے اعظم کے گزشتہ دوروں کے برخلاف ہے، جب عام لوگ ان کے پروگرام کی جگہ پرامنڈ پڑتے تھے اور بہت جوش اوردل میں امید لے کرلوٹتے تھے۔ انہوں نے کہا ’’لیکن اس بارکشمیریوں کو پتہ ہے کہ بخشی اسٹیڈیم میں جو کچھ بھی کہا جائے گا، وہ آرٹیکل 370 کو غیرقانونی طریقے سے منسوخ کرنے کے مبینہ فائدہ کو دکھانے کے لئے ہوگا، جو ان کے زخموں پرنمک چھڑکنے جیسا ہوگا۔ اس دورے کا مقصد صرف آئندہ پارلیمانی الیکشن کے لئے ہندوستان میں بی جے پی کے اس کا مقصد اہم حلقوں سے خطاب کرنا اورحمایت حاصل کرنا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…