صدر جمہوریہ کے خطاب پر اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے خطاب کے آغاز سے ہی کانگریس کو نشانہ بنانا شروع کردیا ۔ انہوں نے سب سے پہلے راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ لوک سبھا میں کبھی کبھی دکھ جاتے ہیں تو تفریح کا سامان ہوجاتا ہے لیکن راجیہ سبھا میں ان کی کمی بہت محسوس کی جاتی ہے۔ لیکن اس بار ان کی کمی کو ملکارجن کھرگے نے پورا کردیا ہے۔ پی ایم مودی نے کانگریس اور ملکارجن کھرگے پر جم کر تنقیدوں کا نشانہ بنایا اور اب کی بار 400 پار والے کھرگے کے بیان پر طنزیہ انداز میں کھرگے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کو تازہ ترین چیلنج مغربی بنگال سے آیا ہے جہاں کی حکومت نے کانگریس سے کہا کہ وہ 40 سیٹ بھی نہیں جیت سکتی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ کانگریس 40 سیٹ بھی بچا پائے۔
پی ایم مودی نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کانگریس کے سابقہ حکومتوں پر جم کر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کانگریس نے جمہوریت کا غلا گھونٹ دیا ۔ جس کانگریس نے اخبارات اور میڈیا پر تالے لگادیے، علیحدگی پسند کو فروغ دیا، دشمنوں کے حوالے ملک کی زمین کردی اور ملک میں دہشت گردی کو پھلنے پھولنے دیا اس کانگریس کا آج ملک کے داخلی وخارجی سلامتی پر ہمیں درس دے رہے ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس کانگریس کے نیتا ،نیتی کی کوئی گارنٹی نہیں ہے وہ مودی کی گارنٹی پر سوال اٹھارہے ہیں ۔
پی ایم مودی نے مزید کہا کہ کانگریس حکومت نے اوبی سی کو پوری طرح سے ریزرویشن نہیں دیا۔ انہوں نے صرف اپنے لوگوں کو ایوارڈ دیا،۔ بابا صاحب کو بھارت رتن نہیں دیا گیا۔ پی ایم مودی نے اس دوران منموہن سنگھ کے پرانے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کو نشانہ بنایا۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…