قومی

G-7 Summit: جی-7 سربراہ اجلاس میں روایتی گروپ فوٹو کے بعد وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کی مختصر ملاقات

ایویان، فرانس: وزیراعظم نریندر مودی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو فرانس کے شہر ایویان میں جاری 52ویں جی-7 سربراہ اجلاس کے دوران روایتی گروپ فوٹوکے بعد مختصر ملاقات کی۔ یہ ملاقات رکن اور مدعو ممالک کے درمیان ہونے والے آؤٹ ریچ سیشن سے قبل ہوئی۔ سربراہ اجلاس سے سامنے آنے والی تصاویر میں وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ بھی کیا، جس سے دونوں رہنماؤں کے دوستانہ تعلقات کی جھلک نظر آئی۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم مودی اور صدر ٹرمپ ایک ہی صف میں ساتھ بیٹھے بھی دکھائی دیے۔

فرانسیسی صدر نے کیا خیرمقدم

اس سے قبل فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے اجلاس کے مقام پر وزیراعظم نریندر مودی کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیر اعظم مودی جی-7 کے رکن ممالک اور مدعو ملکوں کے سربراہان کے ساتھ روایتی فیملی فوٹو میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا، اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں، جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز، یورپی کمیشن کی صدر اُرسولا وان دیر لیئن اور برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا بھی موجود تھے۔

بھارت کی 13ویں بار شرکت

وزیراعظم مودی منگل کو فرانسیسی صدر کی خصوصی دعوت پر ایویان پہنچے تھے۔ جی-7 سربراہ اجلاس میں شراکت دار ملک کے طور پر بھارت کی یہ 13ویں شرکت ہے، جبکہ وزیراعظم مودی مسلسل ساتویں مرتبہ اس عالمی فورم میں حصہ لے رہے ہیں۔ فرانس پہنچنے سے قبل وزیراعظم مودی نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں مختصر قیام کیا، جہاں انہوں نے سوئس کنفیڈریشن کے صدر گائے پارملین سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اہم دوطرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ

جی-7 اجلاس کے موقع پر وزیراعظم مودی کی کئی اہم عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ان میں کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی، برطانیہ کے وزیراعظم کیر اسٹارمر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 17 جون کو وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم دوطرفہ ملاقات بھی متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اس ملاقات میں مجوزہ بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

عالمی تعاون پر ہوگا غور

جی-7 کے آؤٹ ریچ سیشن میں رکن ممالک، شراکت دار ملکوں اور عالمی مالیاتی اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ ان میں عالمی بینک اور افریقی ترقیاتی بینک کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ اجلاس میں بین الاقوامی تعاون، پائیدار ترقی اور عالمی معیشت کو درپیش اہم چیلنجوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Surendra Koli Suicide: نٹھاری قتل معاملہ، سریندر کولی نے کی خودکشی ، ہریدوار میں چائے کی دکان پر لگایا پھندا

نٹھاری قتل معاملے سے متعلق آخری کیس میں بھی سریندر کولی کو سپریم کورٹ سے…

19 seconds ago

DUSU انتخابات: DUSU انتخابات: NSUI جیتے یا ABVP، خلاف ورزی پر ہوگی سخت کارروائی، دہلی ہائی کورٹ کا حکم

عدالت نے کہا کہ انتخابی ضابطوں کی ان خلاف ورزیوں کے لیے اجتماعی انتخابی ہرجانہ…

38 minutes ago

Todays Weather: موسم نے بدلا رخ! کئی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان، آئی ایم ڈی نے جاری کی پیش گوئی

مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…

3 hours ago