قومی

AI Summit 2026: پی ایم نریندر مودی نے انڈیا اے آئی سمٹ میں MANAV وژن پیش  کرتے ہوئے کہا- اے آئی مستقبل ہے، استعمال میں ذمہ داری انتہائی ضروری

پی ایم  نریندر مودی نے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 سے خطاب کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے مستقبل کے لیے ’’MANAV وژن‘‘ پیش کیا اور کہا کہ اے آئی انسانیت کے مستقبل کو تشکیل دے گی، اس لیے اس کے استعمال میں ذمہ داری انتہائی ضروری ہے۔ وزیر اعظم  مودی نے اس عالمی اجتماع کو دنیا کی بڑی اور تاریخی اے آئی کانفرنسوں میں شمار کرتے ہوئے 140 کروڑ بھارتی عوام کی جانب سے شریک ممالک کے نمائندوں کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سمٹ میں 100 سے زائد ممالک کی نمائندگی موجود ہے جہاں دنیا بھر کے ماہرین، پالیسی ساز اور نوجوان اختراع کار مستقبل کی ٹیکنالوجی کی سمت متعین کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ایسے بھارت میں ہو رہا ہے جو دنیا کی تقریباً چھٹی آبادی کی نمائندگی کرتا ہے، سب سے بڑی نوجوان آبادی رکھتا ہے اور عالمی سطح پر ٹیکنالوجی صلاحیتوں کا ایک بڑا مرکز بن چکا ہے۔

اے آئی کو انسان دوست اور اخلاقی بنانا وقت کی ضرورت

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج مصنوعی ذہانت کو جس سمت میں آگے بڑھایا جائے گا، وہی آنے والے وقت کا تعین کرے گی۔ ان کے مطابق اصل سوال یہ نہیں کہ اے آئی مستقبل میں کیا کر سکتی ہے بلکہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں ہم اسے کس مقصد اور کس ذمہ داری کے ساتھ استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ اے آئی کو مشین سینٹرک کے بجائے ہیومن سینٹرک بنانا ضروری ہے تاکہ انسان محض ڈیٹا یا وسائل تک محدود نہ ہو جائے۔ بھارت اے آئی کو ’’سب کے فائدے اور سب کی خوشحالی‘‘ کے اصول کے تحت فروغ دینا چاہتا ہے، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے لیے اسے شمولیت اور بااختیار بنانے کا ذریعہ بنایا جائے۔

وزیر اعظم نے MANAV وژن کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں

M سے مراد اخلاقی نظام،

A سے جوابدہ طرز حکمرانی،

N سے قومی خودمختاری،

دوسرے A سے قابل رسائی اور جامع نظام،

اور V سے قابل اعتماد و قانونی فریم ورک ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں دو طرح کے لوگ موجود ہیں، ایک وہ جو اے آئی سے خوفزدہ ہیں اوردوسرے وہ جو اس میں مستقبل اورمواقع دیکھتے ہیں۔ بھارت خوف کے بجائے امکانات پر یقین رکھتا ہے اورمصنوعی ذہانت کو انسان مرکزترقی کے مؤثر ذریعہ کے طورپرآگے بڑھا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

14 minutes ago

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

53 minutes ago

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

10 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

10 hours ago