قومی

PM Modi wears jacket made of recycled materials: پی ایم مودی نے جی 7 سربراہی اجلاس میں ری سائیکل مٹیریل سے بنی جیکٹ پہنی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپان میں جی 7 اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران ان کی جیکٹ نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپان میں جی 7 اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران ان کی جیکٹ نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ اس جیکٹ نے نہ صرف اسٹائل اسٹیٹمنٹ بنائی بلکہ فطرت کو بچانے کا ایک پوشیدہ پیغام بھی دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہیروشیا میں جو جیکٹ پہنی تھی وہ استعمال شدہ پلاسٹک سے بنی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جی 7 میٹنگ سے پوری دنیا کو قدرتی کھیتی کو فروغ دینے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر ابھی بھی اقدامات نہ کیے گئے تو بہت نقصان ہو سکتا ہے۔

ری سائیکل مٹیریل سے بنی جیکٹ

دراصل پی ایم مودی نے ری سائیکل مٹیریل سے بنی جیکٹ پہنی تھی۔ جیکٹ بنانے کے لیے پلاسٹک کا استعمال کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی جیکٹ بنانے کے لیے استعمال شدہ بوتلیں اکٹھی کی گئیں، کچل کر پگھلائی گئیں اس کے بعد اس میں رنگ ملا کر سوت بنایا جاتا ہے۔ اس طرح پرانے میٹریل کو ری سائیکل کرکے جیکٹ بنائی گئی۔

وزیر اعظم فروری میں بھی ایسی جیکٹ پہن چکے ہیں۔

بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال کے شروع میں فروری کے مہینے میں بھی ایسی ہی جیکٹ پہنی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 فروری کو لوک سبھا میں ہلکے نیلے رنگ کی جیکٹ پہنی تھی۔ وہ جیکٹ بھی پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کرکے بنائی گئی تھی۔ ساتھ ہی جی 7 اجلاس سے بھی وزیراعظم نے پوری دنیا کو یہی پیغام دیا۔ انہوں نے پوری دنیا کو ترقی کے اس ماڈل کو تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا جس میں کاربن کے اخراج کے لیے کم سے کم جگہ ہو۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

7 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

43 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago