قومی

PM Modi pays tribute to Parvati Giri: وزیراعظم نریندر مودی  نے پاروتی گری کو ان کی یوم پیدائش پر پیش کی خراج عقیدت

آج 19 جنوری کو بھارت کی ممتاز خاتون مجاہدِ آزادی اور سماجی مصلح پاروتی گری کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات منائی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں عقیدت و احترام کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاروتی گری نے نوآبادیاتی اقتدار کے خلاف جدوجہد میں نمایاں اور قابل ستائش کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاروتی گری نے آزادی کی تحریک میں جرأت، عزم اور قربانی کی مثال قائم کی۔ انہوں نے لکھا کہ برطانوی حکومت کے خلاف چلنے والی تحریکوں میں پاروتی گری کی شرکت نوجوان نسل کے لیے ایک عظیم ترغیب ہے۔ وزیر اعظم کے مطابق، ملک کی آزادی کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پی ایم مودی نے مزید کہا کہ پاروتی گری کی زندگی صرف آزادی کی جدوجہد تک محدود نہیں رہی ،بلکہ سماجی خدمت ان کا اصل مشن تھی۔ صحت عامہ، خواتین کے بااختیار بنانے، سماجی فلاح اور ثقافت کے فروغ میں ان کا کردار قابلِ تقلید ہے۔ انہوں نے اپنے گزشتہ مہینے کے ریڈیو پروگرام ’’من کی بات‘‘ کا ایک اقتباس بھی شیئر کیا، جس میں پاروتی گری کی جدوجہد اور انسانیت کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا تھا۔

پاروتی گری 1926 میں اڑیسہ میں پیدا ہوئیں اور 1995 میں ان کا انتقال ہوا۔ وہ صرف 16 برس کی عمر میں مہاتما گاندھی کی اپیل پر بھارت چھوڑو تحریک میں شامل ہو گئیں۔ اس تحریک میں حصہ لینے کے باعث انہیں دو برس تک جیل کی سزا بھی بھگتنی پڑی، لیکن اس کے باوجود ان کے حوصلے کم نہ ہوئے۔ ان کی بے لوث خدمات کی وجہ سے انہیں ’’مغربی اڑیسہ کی مدر ٹریسا‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔

آزادی کے بعد پاروتی گری نے سیاست میں جانے کے بجائے سماجی خدمت کو اپنا مقصد بنایا۔ انہوں نے یتیموں، غریبوں اور بے سہارا خواتین کی فلاح کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔ اڈیسہ کے سمبل پور ضلع کے نرسمہنا تھ علاقے میں انہوں نے ’’کستوربا گاندھی ماتری نکیتن‘‘ سمیت کئی آشرم قائم کیے، جہاں ضرورت مندوں کو سہارا فراہم کیا گیا۔انسانی خدمت کے میدان میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اڈیسہ حکومت نے ریاست کی ایک بڑی آبپاشی اسکیم کو پاروتی گری میگا لفٹ آبپاشی پروجیکٹ کا نام دیا ہے، جو ان کی یاد اور خدمات کو ہمیشہ زندہ رکھے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

DUSU انتخابات: DUSU انتخابات: NSUI جیتے یا ABVP، خلاف ورزی پر ہوگی سخت کارروائی، دہلی ہائی کورٹ کا حکم

عدالت نے کہا کہ انتخابی ضابطوں کی ان خلاف ورزیوں کے لیے اجتماعی انتخابی ہرجانہ…

32 minutes ago

Todays Weather: موسم نے بدلا رخ! کئی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان، آئی ایم ڈی نے جاری کی پیش گوئی

مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…

3 hours ago