بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر کے عہدے کے لیے آج یعنی 19 جنوری کو نامزدگی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بی جے پی کے قومی کارگزار صدر نتن نبین کا بلا مقابلہ قومی صدر منتخب ہونا تقریباً طے مانا جا رہا ہے۔ امکان کم ہے کہ کوئی دوسرا لیڈر اس انتخابی عمل میں حصہ لے گا، جس کے باعث ان کا انتخاب متفقہ طور پر ہو سکتا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ نتن نبین خود نامزدگی داخل کرانے کے لیے بی جے پی کے قومی دفتر نہیں جائیں گے۔ ان کی جانب سے پارٹی کے سینئر لیڈرنامزدگی کی تجویز بی جے پی کے قومی دفتر میں پارٹی کے انتخابی افسر کو سونپیں گے۔ ان لیڈروں میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیرِ داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر نتن گڈکری سمیت کئی سرکردہ لیڈر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق انتخابی افسر کو دیے جانے والے تجاویز میں سب سے پہلی تجویز پر وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دستخط ہوں گے۔
پارٹی کی طرف سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق قومی صدر کے عہدے کے لیے نامزدگیاں آج دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان داخل کی جا سکیں گی۔ نامزدگی واپس لینے کا وقت شام 5 بجے سے 6 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، جب کہ نامزدگیوں کی جانچ پڑتال شام 4 بجے سے 5 بجے کے درمیان ہوگی۔ 20 جنوری کو بی جے پی کے نئے قومی صدر کے نام کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
نامزدگی کے عمل کے بعد نِتِن نَبین دوپہر کے وقت بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات بھی کر سکتے ہیں۔ پارٹی کے اندر اس ملاقات کو مستقبل کی حکمتِ عملی اور تنظیمی سمت سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔نتن نبین جے پی نڈا کی جگہ بی جے پی کے قومی صدر بن سکتے ہیں۔ اپنے والد نوین کشور پرساد سنہا کے انتقال کے بعد انہوں نے فعال سیاست میں قدم رکھا اور تیزی سے اپنی شناخت بنائی۔ نِتِن نَبین نتن نبین نے 2006 میں ضمنی انتخاب جیت کر پہلی بار اسمبلی میں داخلہ لیا۔ اس کے بعد 2010، 2015 اور 2020 کے اسمبلی انتخابات میں مسلسل بانکی پور نشست سے کامیابی حاصل کر کے اپنی مضبوط سیاسی بنیاد قائم کی۔
بھارت ایکسپریس اردو
روپی سورین کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں میں غم کی لہر، صدر دروپدی…
نئی دہلی میں ’سیوا سنکلپ - راشٹر نرمان کے 25 سال‘ تقریب کا انعقاد، خدمت،…
ایشین گیمز 2026 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے ہندوستانی باکسر کپل پوکھریا کا اگلا…
نوبیل امن انعام 2026 کے اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار…
راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے پٹنہ میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی)…
ایئر انڈیا کی اس نئی سہولت کا مقصد بیرون ملک پہنچنے کے بعد مقامی سم…